پاکستان بھارت کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی قزاقستان منتقل

آئی ٹی ایف نے پاکستان ٹینس فیڈریشن کی جانب سے میچ کی جگہ اسلام آباد سے تبدیل کرنے کے فیصلے کے خلاف کی گئی اپیل مسترد کر دی۔  

آئی ٹی ایف کے سکیورٹی مشیروں نے حالات کے مشاہدے کےبعد 4 نومبر کو فیصلہ لیا تھا کہ میچ کا مقام اسلام آباد سے تبدیل کر دیا جائے (اے ایف پی فائل)

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی، جو پہلے اسلام آباد میں کھیلا جانا تھا، اب قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ  میں کھیلا جائے گا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق آئی ٹی ایف نے بدھ کو اعلان  کیا کہ ایشیا/اوشیانا گروپ ون کا میچ ستمبر میں کھیلا جانا تھا لیکن بھارت نے کشمیر کے معاملے پر دونوں ممالک میں پائی جانے والی کشیدگی کے باعث سکیورٹی خدشات ظاہر کیے تو پھر میچ نومبر 30-29 کی تاریخ پر رکھ دیا گیا ۔

آئی ٹی ایف کا اعلان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب گذشہ روز منگل کو آئی ٹی ایف کی ڈیوس کپ کمیٹی نے پاکستان ٹینس فیڈریشن کی جانب سے میچ کی جگہ اسلام آباد سے تبدیل کرنے کے فیصلے کے خلاف کی گئی اپیل مسترد کی۔  

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایک بیان میں آئی ٹی ایف نے کہا: ’ڈیوس کپ کمیٹی نے اس حق میں ووٹ دیا ہے کہ آئی ٹی ایف (پاکستان بھارت) ٹائی میچ ایک غیرجانندار مقام یعنی آستانہ میں نیشنل ٹینس سینٹر میں 30-29 نومبر کو کھیلا جائے۔‘

آئی ٹی ایف کے سکیورٹی مشیروں نے حالات کے مشاہدے کےبعد 4 نومبر کو فیصلہ لیا تھا کہ میچ کا مقام اسلام آباد سے تبدیل کر دیا جائے۔

بھارت اور پاکستان کے درمیان حالات 5 اگست سے کشیدہ ہیں جب بھارت نے اپنے زیر انتظام کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے وادی میں کرفیو  نافذ کر دیا تھا۔

کسی بھارتی ٹینس ٹیم نے پاکستان میں ڈیوس کپ ٹائی آخری بار 1964 میں کھیلا تھا جب انہوں نے پاکستانی ٹیم کو 0-4 سے شکست دی تھی۔ جب پاکستان 2006 میں ٹائی  ممبئی میں کھیلا تو بھی اسے 2-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹینس