برزبین ٹیسٹ میں پاکستان کو اننگز، پانچ رنز سے شکست

بابر اعظم کی سینچری بھی کام نہ آسکی، آسٹریلیا کے مارنس لبوشین پلیئر آف دا میچ قرار پائے۔

پاکستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے  کے بعد آسٹریلوی کھلاڑی   جشن منارہے ہیں۔ (تصویر: اے ایف پی)

بابر اعظم کی سینچری بھی کام نہ آسکی اور برزبین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک اننگز اور پانچ رنز سے شکست دے دی۔

برزبین کے گابا سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں قومی ٹیم نے 335 رنز بنائے تھے۔

اس سے قبل پہلی اننگز میں پاکستان نے 240 جبکہ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 580 رنز بنائے تھے۔ اس طرح آسٹریلیا کو پاکستان پر 340 رنز کی برتری حاصل تھی۔

پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز جب کھیل کا آغاز ہوا تو شان مسعود 27 اور بابراعظم 22 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے، لیکن شان مسعود جم کر نہ کھیل سکے اور 42 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کے بعد آنے والے افتخار احمد کوئی رن نہ بنا سکے اور خالی ہاتھ پویلین لوٹ گئے۔

پانچ وکٹیں گنوانے کے بعد بابراعظم اور محمد رضوان نے 135 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔

اس اننگ میں بابر اعظم نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی دوسری سنچری بھی سکور کی، وہ 104 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ تاہم وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے اور 95 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

ان کے بعد یاسر شاہ وکٹ پر آئے اور 42 رنز بنا پائے۔ جو ٹیسٹ کیریئر میں ان کا سب سے زیادہ سکور ہے۔

یاسر شاہ کے بعد شاہین شاہ آفریدی 10 جب کہ عمران خان جونیئر پانچ رنز بنا کر پویلین کو لوٹ گئے۔

آسٹریلیا کے جوش ہیزل وڈ نے چار، مچل اسٹارک نے تین، ہیٹ کمنز نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ ناتھن لیون نے ایک وکٹ لی۔

مارنس لبوشین کو 185 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ