پائلٹ کو دوران پرواز دل کا جان لیوا دورہ: ہنگامی لینڈنگ

تمام کمرشل پروازوں کے لیے دو پائلٹس کی موجودگی ضروری ہے تاکہ ایک پائلٹ کی صحت کی خرابی کی صورت میں دوسرا پائلٹ جہاز کو حفاظت سے اتار سکے۔

پرواز کے اترنے کے بعد پائلٹ کو طبی امداد دی گئی لیکن وہ کچھ دیر بعد ہی چل بسے۔(سکرین گریب)

 

روس میں دوران پرواز پائلٹ کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے جہاز کو ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی۔

ایروفلوٹ کی فلائٹ ایس یو - ون فائیو فور سکس، جو ماسکو کے شیرمیتیف ہوائی اڈے سے بحیرہ اسود کے کنارے واقع شہر اناپا کےلیے روانہ ہوئی تھی، اسے روستو اون ڈون کے ہوائی اڈے پر ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی۔

ائیربس 320 میں 150 مسافروں کی گنجائش ہوتی ہے۔ رشیا ٹوڈے کے مطابق دوران پرواز ہی اس کے پائلٹ کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد جہاز کے عملے نے طبی امداد کی اپیل کی لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

مسافر ییلینا وورونوا نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ’جہاز کی نشستوں کے درمیان عملے کی ایک خاتون رکن بھاگ رہی تھیں۔ انہوں نے پوچھا کہ کیا مسافروں میں کوئی ڈاکٹر موجود ہے کیوں کہ انہیں اس کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بارے میں کئی بار پوچھا۔‘

پرواز کے اترنے کے بعد پائلٹ کو طبی امداد دی گئی لیکن وہ کچھ دیر بعد ہی چل بسے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

فلائٹ ٹریفیکنگ ڈیٹا کے مطابق یہ پرواز دو گھنٹے بعد دوبارہ اناپا کے لیے روانہ ہو گئی۔ اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ دی انڈپینڈنٹ نے ایروفلوٹ سے اس حوالے سے موقف لینے کے لیے رابطہ کیا ہے۔

تمام کمرشل پروازوں کے لیے دو پائلٹس کی موجودگی ضروری ہے تاکہ ایک پائلٹ کی صحت کی خرابی کی صورت میں دوسرا پائلٹ جہاز کو حفاظت سے اتار سکے۔

یہ پہلا موقع نہیں تھا کہ دوران پرواز کسی پائلٹ کو طبی مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہو۔

رواں سال جنوری میں ہوائین ائیر لائنز کی ہونولولو سے نیو یارک آنے والی پرواز کے دوران عملے کا ایک رکن چل بسا جس کے بعد جہاز کو سان فرانسسکو کے ہوائی اڈے پر اتارنا پڑا۔

جون 2018 میں فلائی بی کے پرواز کے دوران ایک شریک پائلٹ کو مرگی کا دورہ پڑا جس کے بعدان کی جانب سے بار بار پیڈلز دبانے کی وجہ سے جہاز ہچکولے لینے لگا۔

1996 میں بریٹانیہ ائیرویز کی چارٹرڈ پرواز کے دوران ملاگا میں جہاز اتارتے وقت پائلٹ چل بسے جس کے بعد فرسٹ آفیسر نے جہاز کو اس طرح حفاظت سے اتارا کہ پائلٹ کی لاش آخر تک ان کی نشست پر بیلٹس میں بندھی ہوئی تھی۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا