روس: گائیں موڈ بہتر بنانے کے لیے ورچوئل رئیلٹی چشمے پہنیں گی

یہ ورچوئل رئیلٹی چشمے ایک ’انوکھی شکل‘ میں بنائے گئے ہیں، جو گائے کی جسمانی ساخت کے مطابق ہیں۔

ان چشموں کے ذریعے دکھائی جانے والی فلم رِیل میں سبزے، خوبصورتی اور موسم گرما کے مناظر شامل کیے گئے ہیں۔ (تصویر:ماسکو ریجنل ایگری کلچر منسٹری)

سال کے اِن مہینوں میں، جب روس میں موسم ایک شدت سے دوسری شدت کی طرف جا رہا ہے، یعنی سورج کی دھوپ کی بجائے برف باری اور سبزے کی جگہ ماحول پر سرمئی رنگ چھایا ہوا ہے، تو یہ موسمی تبدیلیاں جذباتی مسائل اور بہت سی بیماریوں کا باعث بنتی ہیں۔ لیکن بظاہر یہ مسئلہ صرف انسانوں کے ساتھ ہی نہیں ہوتا۔

روس میں ویٹرنری ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں گائے کی دو کروڑ آبادی بھی سردیوں میں پیش آنے والے ان مسائل سے متاثر ہے۔

تاہم خوش قسمتی سے سائنس دانوں نے روس کی شدید سردیوں میں سامنے آنے والے ان مسائل کا حل ورچوئل رئیلٹی چشموں کی صورت میں ڈھونڈ لیا ہے۔

اگرچہ ان چشموں کا حتمی ڈیزائن خفیہ ہے، لیکن کچھ تفصیلات لیک ہوکر منظرعام پر آگئی ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق یہ چشمے ایک ’انوکھی شکل‘ میں بنائے گئے ہیں، جو گائے کی جسمانی ساخت کے مطابق ہیں۔

ان چشموں کے ذریعے دکھائی جانے والی فلم رِیل میں سبزے، خوبصورتی اور موسم گرما کے مناظر شامل کیے گئے ہیں۔

دارالحکومت ماسکو کے شمال مغرب میں واقع ایک فارم میں پہلے ہی ان چشموں کی آزمائش شروع ہوچکی ہے، جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یہ ایک حقیقت ہے کہ گائیں اُس وقت پرسکون ہوتی ہیں، جب ان کا موڈ اچھا ہو۔ محققین کا کہنا ہے کہ وہ ان چشموں کے ذریعے سامنے آنے والے نتائج کے دودھ کی پیداوار پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیں گے۔

ماسکو کے محکمہ زراعت کے حکام کی جانب سے پیر کو جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ گوالے اپنے مویشیوں کی صحت کو بہترین بنانے کے لیے ’بین الاقوامی اصولوں‘ پر عمل کر رہے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ زرعی فارموں میں آڈیو آلات بھی لگائے جارہے ہیں تاکہ ماحول کو پرسکون بنانے کے لیے کلاسیکی موسیقی چلائی جاسکے۔

 مویشیوں کے لیے یہ میوزک تھراپی روس میں کوئی نئی ٹیکنالوجی نہیں ہے۔ 2013 میں سائبیریا کے کرسنویارسک میں واقع ایک فارم نے اس آڈیو پروٹوکول کا مثالی خیال پیش کیا۔ جس کے بعد یہ طریقہ کار سیٹ کیا گیا: چرائی کرتے ہوئے چاچاکوسکی، سوتے ہوئے موزارٹ اور دودھ پینے کے دوران 1980 کی دہائی کی پاپ موسیقی اور آلات کا استعمال۔

اس طرح کی تکنیکی اشیا کا مقصد روس پر خود کو بین الاقوامی زرعی پاور ہاؤس بنانے کا دباؤ ہے۔ زرعی برآمدات اب روس کے لیے اسلحے کی فروخت سے زیادہ قیمتی ہیں۔

لیکن سوشل میڈیا صارفین مویشیوں کے لیے ورچوئل رئیلٹی چشموں کے استعمال کا موازنہ ملک کی قیادت کی جانب سے اپنے شہریوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے معاملات کے ساتھ کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا: ’جو بھی روسی حقیقت کے بارے میں شکایت کرے گا وہ جلد ہی ورچوئل رئیلٹی چشمے پہننے کا پابند ہوگا اور سکرین پر سرکاری ٹی وی کی خبریں نشر ہوں گی۔‘

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا