ویمنزسیریز: پاکستان کو پہلے ون ڈے میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست

انگلینڈ نے تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے مقابلے میں پاکستان کو75 رنز سے ہرا دیا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 12 دسمبر کو کھیلا جائے گا(پی سی بی)

آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ میں شامل تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو75 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

مہمان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 285 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 209 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

کنرارا اوول، کوالالمپور میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلش کپتان ہیتھر نائٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنرز ڈینی وائٹ اور یبیماؤنٹ کی شاندار سنچریوں کی بدولت مہمان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 284 رنزبنائے۔

وائٹ نے 95گیندوں پر 12 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے110 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔بیماؤنٹ 107 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔ دونوں کے درمیان 188 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کپتان ہیتھر نائٹ نے 41 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والی سپنر رامین شمیم نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

285رنز کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز متاثر کن نہ رہا اور محض 39 کے مجموعی سکور پر اس کی تین بیٹرز آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئیں۔

چوتھی وکٹ کے لیے بسمعہ معروف اور عمیمہ سہیل کے درمیان 67 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ تاہم کپتان بسمعہ معروف 69 اورعمیمہ سہیل 29 رنز بناکر آؤٹ ہوگئیں۔

دونوں کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ ایک بار پھر دباؤ کا شکا ر ہوگئی اور پوری ٹیم 45ویں اوور میں 209 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

عالیہ ریاض نے 39 رنز سکور کیے۔مہمان ٹیم کی جانب سے کیٹ کراس نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 12 دسمبر کو کنرارا اکیڈمی اوول میں کھیلا جائے گا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ