کشمیر : چار مہینوں بعد پہلی مرتبہ نماز جمعہ کی ادائیگی

سرینگر کی تاریخی اور مرکزی جامع مسجد کے دروازے کھلنے کے بعد آج ہزاروں کشمیریوں نے نماز ادا کی۔

خواتین سرینگر کی جامع مسجد میں 20 دسمبر کو نماز جمعہ ادا کر رہی ہیں (اے ایف پی)

نئی دہلی کی جانب سے اگست میں نیم خود مختار حیثیت ختم ہونے اور مسلسل ساڑھے چار مہینے تک سخت کرفیو کے بعد آج پہلی مرتبہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں جمعے کی نماز ادا کی گئی۔

سرینگر کی تاریخی اور مرکزی جامع مسجد کے دروازے کھلنے کے بعد ہزاروں نمازیوں نے عبادت کی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اے ایف پی کے مطابق مقامی افراد نے بتایا کہ 13ویں صدی میں بننے والی یہ مسجد کبھی اتنا طویل عرصہ بند نہیں رہی۔

حالیہ کشیدہ صورتحال سے قبل علیحدہ پسند رہنما میر واعظ عمر فاروق ہر جمعے کو یہاں خطبہ دیتے تھے۔

تاہم وہ اور ہزاروں دوسرے افراد خطے کی نیم خود مختار حیثیت ختم ہونے کے بعد سے زیر حراست ہیں۔

بھارتی حکومت نے پانچ اگست کے بڑے قدم کے بعد مسلم اکثریتی خطے میں انٹرنیٹ اور ٹیلی فون لائنز بند کرتے ہوئے کرفیو نافذ کر دیا تھا۔

اگرچہ ان ساڑھے چارمہینوں میں کچھ پابندیوں میں نرمی آئی ہے لیکن مجموعی صورتحال بدستور کشیدہ ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا