قائداعظم ٹرافی کا فائنل: پہلے روز فہیم اشرف کی شاندار بولنگ

نیشنل سٹیڈیم میں جاری قائداعظم ٹرافی کے فائنل  کے پہلے روز    فہیم اشرف نے پانچ وکٹیں لےکرناردرن کی پوری  ٹیم کی پویلین واپسی کی راہ ہموار کی۔

سینٹرل پنجاب کی جانب سے فہیم اشرف نے 54 رنز کے عوض  پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا (پی سی بی)

کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں جاری قائداعظم ٹرافی کے فائنل  کے پہلے روز  سینٹرل پنجاب نے مخالف ٹیم ناردرن کوپہلی اننگز  میں ہی61اوورز میں 254 رنز پر آل آؤٹ کر دیا۔ اس میں فہیم اشرف کی شاندار بولنگ کا اہم کردار رہا جنہوں  نے ناردرن کے  پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق میچ کے پہلے روز کے اختتام تک سینٹرل پنجاب مخالف ٹیم پر حاوی رہا اور نہ صرف ناردرن کی پوری ٹیم کو آؤٹ کیا بلکہ اپنی پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 87 رنز بنالیے ۔

میچ کے آغاز میں ناردرن کے کپتان نعمان علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو سودمندثابت نہ ہوسکا۔ سینٹرل پنجاب کےمیڈیم پیسرز فہیم اشرف اوراعزاز چیمہ نے نئے گیند سے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور محض 69 رنز پر ناردرن کی آدھی ٹیم کو پویلین واپس بھجوا دیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ناردرن کے اوپنر ذیشان ملک 16، حیدر علی 8، علی سرفراز 8، حماد اعظم 6 اور عمرامین صفر پر آؤٹ ہوئے۔

پریس ریلیز کے مطابق ابتدائی پانچ وکٹیں جلد گرنے کے بعد ناردرن کی جانب سے مڈل آرڈر بلے باز فیضان ریاض اور وکٹ کیپر بیٹسمین روحیل نذیر نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور چھٹی وکٹ کے لیے 155 رنز کی شراکت قائم کی۔

فیضان ریاض 133 گیندوں پر 14 چوکوں کی مد دسے 116رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ روحیل نذیر نے 12 چوکوں کی مدد سے 80 رنز کی اننگز کھیلی۔

 

دونوں کھلاڑیوں کے آؤٹ ہوتے ہی ناردرن کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر لڑکھڑا گئی اور پوری ٹیم 254 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ ناردرن کے محض چار بلے باز ہی ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے۔

سینٹرل پنجاب کی جانب سے فہیم اشرف نے 54 رنز کے عوض  پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، بلال آصف نے تین اور اعزاز چیمہ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

سینٹرل پنجاب نے اپنی پہلی اننگز کا مضبوط  آغاز کرتے ہوئے پہلے دن کے اختتام  تک ایک وکٹ کے نقصان پر 87 رنز بنائے  ۔اوپنرسلمان بٹ 48اور اظہر علی17رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ سینٹرل پنجاب کےآؤٹ ہونے والے واحد بیٹسمین احمد شہزادتھے، جنہیں 20 کے سکور پر نعمان علی نے آؤٹ کیا۔

میچ کے دوسرے دن  کا کھیل آج جاری ہے جس میں کھانے کے وقفے تک سینٹرل پنجاب نے دو وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔ 

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ