رواں سال خواتین کرکٹرز کی آمدن میں اضافہ ہوا: پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق سال 2019 خواتین کرکٹ ٹیم کے لیے ایک بہترین سال رہا ہے اور ٹیم آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ میں چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

کپتان قومی خواتین کرکٹ ٹیم بسمہ معروف کے مطابق سال مجموعی طور پر خواتین کرکٹ کے لیے ایک اچھا سال رہا(اے ایف پی)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق سال 2019 خواتین کرکٹ ٹیم کے لیے ایک بہترین سال رہا ہے اور ٹیم آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ میں چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

سال 2019 کا آغاز پاکستانی ویمنز ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں کامیابی سے کیا جبکہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز 1-1 سے برابر رہی۔

اس سال کے دوران پاکستان نے ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی خواتین کرکٹ ٹیموں کی میزبانی ہوم گراؤنڈز پر کی لیکن انگلینڈ کے خلاف اسے ہوم سیریز ملائیشیا میں کھیلینا پڑی تھی۔

پی سی بی کے مطابق رواں سال سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل خواتین کرکٹرز کی آمدن میں اضافہ ہوا جبکہ قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کی رکن اسماویہ اقبال کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس میں اضافہ ہوا اور سفر بزنس کلاس کیا گیا۔

کپتان قومی خواتین کرکٹ ٹیم بسمہ معروف بھی رواں سال ٹیم کی کارکردگی سے کافی خوش دکھائی دیتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سال مجموعی طور پر خواتین کرکٹ کے لیے ایک اچھا سال رہا۔

انہوں نے کہا کہ قومی خواتین کرکٹ ٹیم نے سال کا  آغاز ویسٹ انڈیز کے خلاف کراچی میں کھیلی گئی ٹی ٹونٹی سیریز سے کیا، ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے کے باعث ٹیم اضافی دباؤ کا شکار تھی جس کی وجہ سے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بسمہ معروف کہتی ہیں کہ سال کے اختتام پر کھیلی گئی انگلینڈ کے خلاف سیریز میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم خاطر خواہ کھیل پیش نہ کرسکی تاہم سیریز کے اختتام پر پاکستان کے لیے کئی مثبت پہلو سامنے آئے جس میں ایک یہ کہ فیالحال قومی خواتین کرکٹ ٹیم آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ میں چوتھی پوزیشن پر موجود ہے۔

بسمہ معروف نے کہا کہ قومی خواتین کرکٹ ٹیم کو آئندہ سال آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں شرکت کرنا ہے، امید ہے کہ پاکستان ایونٹ کا اختتام ٹاپ فور ٹیموں میں کرے گا۔

قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کی رکن اسماویہ اقبال کہتی ہیں کہ یہ سال آن اور آف دا فیلڈ دونوں اعتبار سے قومی خواتین کرکٹ کے لیے سازگار رہا۔

اسماویہ اقبال نے کہا زونل اکیڈمیز کے مستقل بنیادوں پر فعال ہونے سے قومی خواتین کرکٹرز کو روزانہ کی بنیاد پر ٹریننگ کے مواقع میسر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زونل اکیڈمیز میں خواتین کھلاڑیوں کے لیے علیحدہ سہولیات کی دستیابی اور بہترین کوچز کی زیرنگرانی تربیت سے نئی کھلاڑیوں میں کھیل کا شوق بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے مستقل بنیادوں پر ڈومیسٹک ویمنز ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس سے خواتین کرکٹرز کے کھیل میں نکھار آرہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ رواں سال کئی خواتین کرکٹرز نے انٹرنیشنل ڈیبیو کیا ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ