مبشر لقمان کو تھپڑ پڑوانے والے صحافی نے معافی مانگ لی

کچھ روز قبل اینکر مبشر لقمان نے یوٹیوب چینل پر اینکر پرسن رائے ثاقب کھرل کا انٹرویو کیا تھا جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ حریم شاہ اور صندل خٹک کے مطابق ان کے پاس فواد چوہدری کی ’بے تحاشہ اخلاق سے گری ہوئی ویڈیوز‘ ہیں۔

اس ٹویٹ کے جواب میں ٹویٹر صارفین کی جانب سے مختلف قسم کے سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔(تصویر: ارشد چوہدری)

کچھ روز قبل اینکر مبشر لقمان نے اپنی یوٹیوب چینل پر ایک اینکر پرسن رائے ثاقب کھرل کا انٹرویو کیا تھا جس میں مہمان اینکر رائے ثاقب نے دعویٰ کیا تھا کہ حریم شاہ اور صندل خٹک کے مطابق ان کے پاس فواد چوہدری کی ’بے تحاشہ اخلاق سے گری ہوئی ویڈیوز‘ ہیں۔ جس کے بعد ایک شادی کی تقریب میں وفاقی وزیر سائنس فواد چوہدری نے مبشر لقمان کو تھپڑ دے مارا تھا۔ یہ ان کی جانب سے کسی اینکر کو مارے جانے والا دوسرا تھپڑ تھا۔

لیکن آج رائے ثاقب کھرل کی جانب سے ایک ٹویٹ کی گئی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’ یہ ایک غلط فہمی تھی۔ میرا ماننا ہے کہ اہل خانہ اور ذاتی زندگیوں کو صحافتی گفتگو کا حصہ نہیں بنانا چاہیے۔ میں فواد چوہدری اور باقی افراد سے معذرت خواہ ہوں۔‘

ان کی اس ٹویٹ کے جواب میں ٹویٹر صارفین کی جانب سے مختلف قسم کے سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔

ڈاکٹر عائشہ نامی ایک صارف نے پوچھا کہ ’کیا آپ تھپڑ سے ڈر گئے ہیں؟‘

الپٹوارینو نامی ایک ٹویٹر صارف کا کہنا تھا کہ ’تھپڑ کہاں لگا ہے اور اثر کہیں اور ہو رہا ہے۔ انہوں نے فواد چوہدری کی بطور آئن سٹائن میم بھی پوسٹ کی اور سوال پوچھا کہ پھر دیکھی ہے میری سائنس؟

جاوید اقبال نامی صارف نے سلمان خان کی فلم دبنگ کا مشہور ڈائیلاگ تھوڑی ترمیم کے ساتھ لکھا کہ ’ پیار سے نہیں تھپڑ سے ڈر لگتا ہے۔‘

کاشف نامی صارف نے لکھا کہ ’یہ ٹویٹ صرف احتیاطی تدبیر ہے۔‘

سجاد خان نامی ایک صارف نے لکھا کہ ’جس طرح آپ شو میں بات کر رہے تھے لگ رہا تھا آپ کے پاس سارے ثبوت ہیں لیکن آپ اب معذرت کر رہے ہی۔ کافی تاخیر ہو گئی ہے۔ آپ کو شرم آنی چاہیے۔‘

 

 

زیادہ پڑھی جانے والی ٹرینڈنگ