بین سٹوکس اور پیٹ کمنز سال کے بہترین کرکٹر قرار

انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین سٹوکس آئی سی سی ون ڈے جبکہ آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹ کمنز ٹیسٹ کرکٹر آف دی ائیر کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

آئی سی سی ایوارڈ گذشتہ 12 ماہ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو دیا  گیا (اے ایف پی)

انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین سٹوکس آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دی ائیر کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بین سٹوکس گذشتہ 12 ماہ کے دوران عمدہ کارکردگی، جن میں ورلڈ کپ کے فائنل میں ان کی شاندار بیٹنگ بھی شامل ہے پر سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی کے حقدار قرار پائے ہیں۔

بدھ کو آئی سی سی ایوارڈز حاصل کرنے والے دیگر کھلاڑیوں میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز بھی شامل ہیں جنہیں ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا۔

اس کے علاوہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا ایوارڈ انڈیا کے دیپک چہل کو دیا گیا جنہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں صرف سات رنز کے عوض چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

آئی سی سی ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کو ملا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

واضح رہے کہ کوئی پاکستانی کھلاڑی آئی سی سی کی کسی بھی کیٹیگری میں کوئی ایوارڈ حاصل نہیں کر پایا، مگر بابر اعظم آئی سی سی ون ڈے ٹیم میں جگہ بنانے میں ضرور کامیاب رہے ہیں۔

سپرٹ آف کرکٹ کا ایوارڈ انڈین کپتان ویراٹ کوہلی کو ملا۔ انہیں یہ ایوارڈ اوول میں سٹیو سمتھ پر آوازیں کسنے والے شائقین کو روکنے پر دیا گیا۔

سال کے بہترین امپائر رچرڈ النگورتھ قرار پائے۔

آئی سی سی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کی کپتانی ویراٹ کوہلی کو سونپی گئی ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ