گرل فرینڈ کی موت کے بعد روحوں سے بات کرنے کی کوشش کو عکس بند کرنے والے ایک یوٹیوب سٹار نے اعتراف کیا ہے کہ انھوں نے یہ سب اپنے سبسکرائبرز بڑھانے کے لیے کیا تھا۔
جیسن ایتھیر، جو کہ یوٹیوب پر آئی ایم جے سٹیشن کے نام سے ویڈیوز پوسٹ کرتے ہیں، نے گذشتہ ہفتے دعویٰ کیا تھا کہ ساتھی یوٹیوب سٹار اور ان کی گرل فرینڈ الیکسیا مارانو کو نشے میں دھت ایک ڈرائیور نے ہلاک کر دیا ہے۔
اس کے کچھ روز بعد انھوں نے ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ الیکسیا کی تعزیتی تقریب کی ویڈیو ہے۔ ایک اور ویڈیو میں انھوں نے الیکسیا کی روح سے بذریعہ اوئیجا بورڈ کے رابطہ کرنے کی کوشش کی۔
تاہم اب سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں یوٹیوب پر مذاحیہ ویڈیو پوسٹ کرنے والے کینیڈین سٹار نے اعتراف کیا ہے کہ الیکسیا زندہ اور بالکل تندرست ہیں لیکن اب انھوں نے جیسن سے تعلق ختم کر دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا: ’میں اس کا آغاز الیکسیا اور ان کے اہل خانہ سے معذرت کے ساتھ کرنا چاہوں گا کیونکہ انھیں میری وجہ سے اپنی بیٹی کی موت کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ میرا مقصد نہیں تھا کہ وہ نفرت کا سامنا کریں یا انھیں جذباتی طور پر صدمہ سہنا پڑے۔ مجھے امید تھی کہ یہ سب یوٹیوب تک رہے گا لیکن ایسا نہیں ہوا۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اس کے بعد جیسن نے بیان کیا کہ اس سب ناٹک کا مقصد مزید سبسکرائبرز حاصل کرنا تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا: ’میرا مقصد تھا کہ الیکسیا کی موت کا ناٹک کرکے پھر یوٹیوب پر سب کو بتایا جائے کہ ایسا اس لیے کیا گیا کہ سب کی توجہ حاصل کی جائے۔ تو ہم نے یہی کیا کہ سب کو بتایا کہ وہ مر گئیں ہیں اور پھر اوئیجا بورڈ ویڈیو کی۔ جس سے بعد ہم ان کو زندہ کر کے مزید فالوورز اکٹھے کر لیں گے۔ لیکن اب میری گرل فرینڈ مجھے چھوڑ کے جا چکی ہیں اور میں پریشانی کا شکار ہوں۔‘
جیسن ایتھیر کا یوٹیوب چینل 2016 سے چل رہا ہے اور اس وقت ان کے 54 لاکھ فالوورز ہیں۔ ان کے چینل کو پذیرائی حالیہ برسوں میں ملی ہے جس کی وجہ ان کی ویڈیوز ہیں جس میں وہ ماضی کی مشہور شخصیات کی روحوں سے رابطہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ جن میں میک ملر اور ٹرپل ایکس ٹینکٹیشن شامل ہیں۔
29 سالہ جیسن کو 2018 میں ڈیزنی میجک کنگڈم میں گرفتار کیا گیا تھا جس کی وجہ ان کی ڈیزنی پارک سے لائیو سٹریم کرنے کی کوشش تھی۔
الیکسیا نے اپنا یوٹیوب چینل ڈیلیٹ کر دیا ہے۔
© The Independent