بیئر کین نے خاتون کو تین سال سے گم شدہ کتیا سے ملا دیا

امریکی ریاست آئیووا میں اپنی مالکن کے گھر کے باہر سے تین سال پہلے غائب ہونے والی ہیزل فلوریڈا کیسے پہنچی، کسی کو معلوم نہیں۔

ہیزل کے جسم میں ایک مائیکروچپ بھی نصب تھی لیکن اس میں موجود رابطے کے لیے دیا گیا نمبر پرانا ہونے کی وجہ سے شیلٹر کے ملازمین ہیزل کی مالکن ماتھیس سے رابطہ نہ کر سکے جب وہ ان کے پاس آئی (بشکریہ: چینل فاکس 13)

اپنی گم شدہ کتیا کی تصویر ایک بیئر کین پر دیکھ کر اسے پہچان لینے والی خاتون اب اس سے ملنے کی منتظر ہیں۔ 

جنوری میں امریکی ریاست فلوریڈا کے علاقے بریڈنٹن کے سٹور موٹرورکس بریوئنگ نے اپنی مصنوعات پر میناٹی کاؤنٹی اینیمل سروسز میں گود لینے کے لیے دستیاب کتوں کی تصاویر چھاپنا شروع کیں جس کا مقصد جانوروں کو گود لینے کے رجحان کو فروغ دینا اور ان کے شیلٹر ہومز کے لیے امدادی رقم اکٹھی کرنا تھا۔

لیکن ہیزل نامی کتیا کے لیے اس مہم کا مطلب اپنی مالکن مونیکا ماتھیس سے دوبارہ ملنا تھا۔

ماتھیس کے مطابق ٹیرئر نسل سے تعلق رکھنے والی ہیزل تین سال پہلے گم ہو گئی تھی۔ انہوں نے مقامی ’کے ایس ٹی پی‘ ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’وہ گھر سے باہر رسی سے بندھی تھی۔ میں اسے اندر لانے گئی لیکن وہ وہاں سے غائب ہو چکی تھی۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ہیزل کے جسم میں ایک مائیکروچپ بھی نصب تھی لیکن اس میں موجود رابطے کے لیے دیا گیا نمبر پرانا ہونے کی وجہ سے شیلٹر کے ملازمین ہیزل کی مالکن ماتھیس سے رابطہ نہ کر سکے جب وہ ان کے پاس آئی۔

کئی مہینے تک ہیزل کو تلاش کرنے کے بعد مونیکا آخر کار آئیووا سے منیسوٹا منتقل ہو گئیں۔ گذشتہ ہفتے انہوں نے فیس بک پر اپنے پالتو جانور کی تصویر دیکھی جس کا چہرا ایک بیئر کین پر نقش تھا۔

مونیکا نے مقامی ’چینل فاکس 13‘ کو بتایا کہ جس لمحے میں انہوں نے ہیزل کو پہچانا اس وقت وہ فیس بک استعمال کر رہی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی تصویر ان کے سامنے آئی تو انہوں نے کہا: ’او میرے خدا، یہ تو میری کتیا ہے۔‘

مونیکا کے مطابق انہیں یقین تھا کہ تصویر میں نظر آنے والا جانور ان ہی کا ہے لیکن اس کے باوجود انہیں شک تھا اور انہیں معلوم نہیں تھا کہ ان کی کتیا فلوریڈا کیسے پہنچی۔

مونیکا کہتی ہیں ’مجھے لگا وہ جا چکی ہے۔ میں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ میں اسے دوبارہ دیکھ سکوں گی۔ میں نے سوچا کہ یہ اس کے جیسی ہی دکھتی تھی لیکن کیا یہ وہی (ہیزل) ہے؟‘

میناٹی کاؤنٹی اینمل سروسز کے دفتر کال کرنے اور ضروری معلومات فراہم کرنے کے بعد مونیکا کو تصدیق ہوئی کہ یہ ہیزل ہی تھی۔

جانوروں کے شیلٹر کے ترجمان ہانس وہلگیفرٹ نے کہا: ’ہم نے تصاویر اور جانوروں کا ریکارڈ دیکھا۔ یہ کتیا ان کے خاندان کا ایک اہم حصہ تھی اور ان کے پاس خود کو اس کی مالکن ثابت کرنے کا ہر ثبوت موجود تھا۔ ہمارے پاس ایسا کوئی طریقہ نہیں تھا جس سے اس کے سابقہ مالک کا پتہ لگایا جا سکے۔ یہ لوگوں کے لیے اچھی یاد دہانی ہے کہ جب وہ جانور رکھیں تو رابطہ نمبر ضرور فعال ہونا چاہیے۔‘

ہیزل کو مونیکا کے پاس منیسوٹا بھیجنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ اس کے اخراجات غیر منافع بخش ادارے فرینڈز آف میناٹی کاؤنٹی انیمل سروسز ادا کرے گا۔ امید کی جا رہی ہے کہ ہیزل کی ساتویں سالگرہ تک وہ واپس اپنی مالکن کے پاس پہنچ جائے گی۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ