کینٹین سے کھانا چرانے پر سٹی بینک کے پارس شاہ معطل

فنانشل ٹائمز کے مطابق پارس شاہ سینئیر افسر ہونے کے باعث لاکھوں میں تنخواہ وصول کر رہے تھے۔ انہیں اس وقت معطل کیا گیا ہے جب کچھ ہی ہفتے پہلے انہیں بونس ادا کیے جانے تھے۔

پریس ایسوسی ایشن کے مطابق جس عہدے پر پارس شاہ خدمات انجام دے رہے تھے اس عہدے کی دوسرے بینکوں  میں تنخواہ 10 لاکھ پاؤنڈ سالانہ سے زیادہ ہوتی ہے۔(سکرین گریب)

لندن میں سٹی بینک کے ایک اعلیٰ آفیسر کے خلاف آفس کینٹین سے کھانا چوری کی تحقیق میں جرم ثابت ہونے پر انہیں معطل کر دیا گیا۔

بھارتی نژاد پارس شاہ کوغیرمتوقع طور پر گذشتہ ماہ اپنی پوسٹ سے اس وقت ہاتھ دھونا پڑے جب ان پر لندن کے کاروباری مرکز میں واقع سٹی بینک کے ہیڈ کواٹرز کی کینٹین سے کھانا چرانے کا الزام لگایا گیا۔

پارس شاہ سٹی بینک میں 2017 سے  یورپ، افریقہ اور مشرق وسطیٰ کے لیے باؤنڈ ٹریڈنگ کے اعلی پیداواری شعبے کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ ان کے فرائض میں قرض لینے والوں، خریداروں اور فروخت کنندگان کی میچنگ کرنا شامل ہے۔ ایسے قرض لینے والے جن سے قرض کی واپسی کی امید نہ ہو، انہیں جنک بانڈز کہا جاتا ہے۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق پارس شاہ سینئیر افسر ہونے کے باعث لاکھوں میں تنخواہ وصول کر رہے تھے۔ انہیں اس وقت معطل کیا گیا ہے جب کچھ ہی ہفتے پہلے انہیں بونس ادا کیے جانے تھے۔

پریس ایسوسی ایشن کے مطابق جس عہدے پر پارس شاہ خدمات انجام دے رہے تھے اس عہدے کی دوسرے بینکوں میں تنخواہ 10 لاکھ پاؤنڈ سالانہ سے زیادہ ہوتی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مالیاتی اداروں میں ایگزیکٹیو عہدوں پر تعینات افسروں کی جانب سے کی گئی ذاتی ہیرا پھیری کے خلاف پہلے بھی برطانیہ میں واضح اور سخت کارروائیاں کی گئی ہیں۔

2016 میں لندن کے ایک بینکر کو جاپان کے میزوہو بینک سے اس وقت برطرف کردیا گیا تھا جب انہیں اپنے ساتھی کی سائیکل سے 5 پاؤنڈ چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔

اس سے دو سال قبل دنیا کی سب سے بڑی اثاثوں کی کمپنی ’بلیک راک ایسیٹ مینیجمنٹ‘ کے سابقہ منیجنگ ڈائریکٹر پر برطانیہ کے مالیاتی شعبے میں کسی بھی سینئیر کردار ادا کرنے پر اس وقت پابندی عائد کردی گئی تھی جب حکام کو پتہ چلا کہ وہ شہر آنے کے لیے ٹرین کے کرائے میں ڈنڈی مار رہے تھے۔

میڈیا نے جوناتھن بروز کو تاریخ میں سب سے زیادہ چوری کرنے والا شخص قرار دیا تھا اور بعد میں انہوں نے ساؤتھ ایسٹرن ریلویز کو 43 ہزار پاؤنڈ ادا کر کے معاملات طے کیے تھے۔

© The Independent

زیادہ پڑھی جانے والی یورپ