میڈونا کو بھی سینسرشپ کا سامنا؟

رات 11 بجے کی ڈیڈلائن سے صرف پانچ منٹ اوپر ہوئے تھے۔ ہم نے مزید ایک گیت گانا تھا اور پیلاڈیم نے نو ٹن وزنی دھاتی پردہ گرا کر ہمیں سینسر کرنے کا فیصلہ کیا: میڈونا

میڈونا ایک شو میں پرفارم کرتے ہوئے۔ (فائل تصویر: اے ایف پی)

ویسٹ اینڈ تھیٹر لندن پیلاڈیم نے بدھ کی رات (پانچ فروری) کو امریکی گلوکارہ میڈونا کا لائیو شو، اختتام سے پہلے ہی پردہ گرا کر اور آواز بند کر کے روک دیا، جس پر ردعمل دیتے ہوئے گلوگارہ نے غصے کا اظہار کیا ہے۔

میڈونا نے اپنے انسٹا گرام پیج پر لائیو شو کی ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس انہیں پردہ گرنے کے موقعے پر چیختے ہوئے یہ کہتے سنا جا سکتا ہے: ’سینسرشپ۔ گھٹیا سینسرشپ۔ فن کار امن میں خلل ڈالنے کے لیے یہاں آئے ہیں۔ بھاڑ میں جائیں آپ۔‘

ویڈیو پوسٹ کرنے کے ساتھ میڈونا نے انسٹاگرام پر یہ بھی لکھا: ’رات 11 بجے کی ڈیڈلائن سے صرف پانچ منٹ اوپر ہوئے تھے۔ ہم نے مزید ایک گیت گانا تھا اور پیلاڈیم نے نو ٹن وزنی دھاتی پردہ گرا کر ہمیں سینسر کرنے کا فیصلہ کیا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے مزید لکھا: ’خوش قسمتی سے انہوں نے پردے کو مکمل طور پر نیچے آنے سے روک دیا جس سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔ تمام حاضرین کا بہت بہت شکریہ جو اپنی جگہ سے نہ اٹھے اور ہمیں نہ چھوڑا۔ پاور ٹو دی پیپل!!‘

گلوگارہ کے مداحوں نے بھی شو کے بارے میں ٹوئٹر پر پیغامات پوسٹ کیے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ تھیٹر کے عملے نے بتیاں بجھا دیں اور سپیکر بند کر دیے، جس کی وجہ سے میڈونا کو عملے کے ساتھ الجھنا پڑا اور اس کے بعد انہوں نے سٹیج پر واپس جا کر مائیکروفون کے بغیرگانا ’آئی رائز‘ گایا۔

میڈونا کو نامعلوم چوٹ کی وجہ سے ’میڈم ایکس‘ کے نام سے موسیقی کا پروگرام کئی بار منسوخ کرنا پڑا تھا۔ گلوکارہ کا کہنا تھا کہ چوٹ کی وجہ سے وہ ’شدید درد میں مبتلا ہیں۔‘

پیلاڈیم میں ان کے پہلے شو کو دی انڈپینڈنٹ کی نقاد کیٹ ہچیسن نے چار سٹارز دیے تھے۔ انہوں نے موسیقی کے اس پروگرام کو’آنکھوں کو گھما کررکھ دینے والا آواز اورتصویر کا حملہ‘ قرار دیا۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی موسیقی