پاکستان کے نعرے لگانے پر تین کشمیری طالب علم گرفتار

بھارتی حکام کے مطابق مذکورہ ویڈیو میں ایک طالب علم کو ابتدائی طور پر بیک گراؤنڈ میوزک کے ساتھ کچھ بولتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے  جس کے بعد وہ سب آزادی کا نعرہ لگاتے ہیں۔ جو میوزک چل رہا ہے اس کے ساتھ پاکستان زندہ باد بھی سنا جا سکتا ہے۔

بھارتی اخبار دی ہندو کے مطابق پولیس کمشنر دلیپ نے ان  تینوں طالب علموں کے نام باسط، طالب اور عامر بتائے ہیں جو سول انجنئیرنگ کے آخری سال میں ہیں۔(دی ہندو)

بھارت میں تین کشمیری طلبہ کو  پاکستان کی حمایت میں نعروں پر گرفتار کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تینوں طلبہ بھارتی ریاست کرناٹکا کےضلع ہبالی کے ایک کالج ’کے ایل ای انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی‘ میں پڑھتے ہیں اور ان کا تعلق بھارت کے زیرانتظام کشمیر کے ضلع شوپیاں سے ہے۔ 

بھارتی اخبار دی ہندو کے مطابق مقامی پولیس کمشنر دلیپ نے ان  تینوں طالب علموں کے نام باسط، طالب اور عامر بتائے ہیں جو سول انجنئیرنگ کے آخری سال میں ہیں۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ ہمیں اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کالج میں زیر تعلیم بھارت کے زیر انتظام کشمیر سے تعلق رکھنے والے تین طلبہ نے پاکستان کی حمایت میں نعرے لگائے اور  ویڈیو بھی بنائی جو وائرل ہو گئی، جس پر کارروائی کی گئی اور انہیں گرفتار کیا گیا۔ 

بھارتی حکام کے مطابق مذکورہ ویڈیو میں ایک طالب علم کو ابتدائی طور پر بیک گراؤنڈ میوزک کے ساتھ کچھ بولتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے  جس کے بعد وہ سب آزادی کا نعرہ لگاتے ہیں۔ پھر جو میوزک چل رہا ہے اس میں پاکستان زندہ باد بھی سنا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بھارتی پولیس نے دوران تفتیش زیر حراست طلبا کے حوالے سے مزید کچھ بھی بتانے سے احتراز کیا۔

کالج پرنسپل بسوراج انامی کے مطابق ویڈیو کے سوشل میڈیا پر پھیلتے ہی طلبہ کو حراست میں لے لیا گیا۔ ویڈیو اس طرح پھیلنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

تینوں کشمیری نوجوانوں کو بھارتی پولیس نے بغاوت کا الزام لگا کر گرفتار کیا ہے جس کے بعد ضلع بجرنگ دل کے ہندو انتہاپسندوں نے ان پر حملے کی بھی کوشش کی تھی۔

کالج ذرائع کے مطابق تینوں طالب علم بھارتی حکومت کے وظیفے پر کالج میں زیر تعلیم ہیں۔ 

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا