پاکستان کی پہلی خواتین کوہ پیما گائیڈز تیار

ہنزہ کے علاقے پاسو میں کوہ پیمائی کی شوقین خواتین کے لیے ماؤنٹینرنگ اور ٹور گائیڈز کی تربیت کا اہتمام۔

گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کے علاقے پاسو میں کوہ پیمائی کی شوقین خواتین کے لیے ماؤنٹینرنگ اور ٹور گائیڈز کی تربیت کا اہتمام کیا گیا۔

ایک ہفتے پر مشتمل تربیتی پروگرام کا اہتمام ملک کے نامور کوہ پیما مرزا علی نے پاکستان یوتھ آوٹ ریچ اور کینیڈین ہائی کمشن کے تعاون سے کیا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مرزا علی نے تربیتی کیمپ میں ملک کے چاروں صوبوں سمیت اسلام آباد، چترال اور گلگت بلتستان سے آئی خواتین کو کوہ پیمائی کے اسرار و رموز سکھائے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ گلگت بلتستان کی خواتین کو ٹورسٹ گائیڈ اور کوہ پیمائی کی تربیت فراہم کی گئی۔

تربیت مکمل کرنے والی خواتین پرعزم اور پرجوش ہیں کہ وە اس شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کر ملک و قوم کا نام روشن کریں گی۔

کیمپ کے اختتامی روز پاکستان میں کینیڈا کی ہائی کمشنر وینڈی گلیمور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور تربیت مکمل کرنے والی 22 خواتین میں سرٹیفیکیٹس اور ٹور گائیڈز لائسنس تقسیم کیے۔  

اس موقعے پر گلیمور نے کہا کہ پاکستان بالخصوص گلگت بلتستان سرمائی سیاحت کے  لیے بہترین مقام ہے، جہاں مواقع میسر ہوں تو خواتین ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتِ کینیڈا پاکستان میں سیاحت دوست مواقع کا بغور جائزہ لے رہی ہے تاکہ کینیڈین شہریوں کو سیاحت کی غرض سے پاکستان لایا جا سکے۔

زیادہ پڑھی جانے والی خواتین