پی ایس ایل: خاص بچی کا خاص پیغام

دس سال کا طویل انتظار ختم ہوا اور کرکٹ واپس آ گئی، نہ صرف واپس آئی ہے بلکہ دھماکے دار اینٹری کی ہے، لیکن اب سوال یہ ہے کہ کرکٹ اپنے ساتھ کیا لائی ہے؟

دس سال کا طویل انتظار ختم ہوا اور کرکٹ واپس آ گئی، نہ صرف واپس آئی ہے بلکہ دھماکے دار اینٹری کی ہے، لیکن اب سوال یہ ہے کہ کرکٹ اپنے ساتھ کیا لائی ہے؟

تو جناب کرکٹ اپنے ساتھ، جوش، جذبہ، جذبات اور پیسے تو لائی ہی ہے۔

جن میدانوں کے دروازے تک مٹیوں سے بھر گئے تھے ان کے باہر اب آپ کو لمبی لبمی قطاریں، کاروبار کرتے افراد دکھائی دیں گے۔

گذشتہ سال پاکستان سپر لیگ کے آخری کچھ میچز لاہور اور کراچی میں کامیابی سے منعقد ہونے کے بعد اس مرتبہ پوری لیگ ملک میں کھیلی جا رہی ہے۔

پی ایس ایل فائیو میں لاہور اور کراچی کے علاوہ پہلی مرتبہ راولپنڈی اور ملتان کو بھی میزبانی کا موقع ملا ہے۔

ملتان شہر کے حصے میں تین میچز آئے ہیں، جنھیں یہاں کے شائقین اپنی بھرپور شرکت سے یادگار بنانا چاہتے ہیں۔

جہاں شائقین پرجوش ہیں اور مہمان کھلاڑیوں کی مشہور سوغات یعنیٰ ملتانی سہون حلوے اور درباری کباب پراٹھے سے تواضع کے منصوبے ہیں، وہیں خصوصی بچے بھی ان تین میچوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے تیار ہیں۔

ہم آپ کو ایک ایسی ’خاص‘ بچی سے ملوا رہے ہیں جن کے پاس اس خاص ایونٹ کو خوش آمدید کہنے کے لیے ’خاص انداز‘ ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

عظمیٰ غفار نامی یہ بچی قوت گویائی سے تو محروم ہیں مگر کرکٹ کے لیے ان کا جوش و جذبہ دیکھنے لائق ہے۔

انہوں نے اشاروں کی زبان کا سہارا لیتے ہوئے ملتان میں پی ایس ایل کو خوش آمدید کہا ہے۔

وہ کہتی ہیں کہ ’ہمیں بہت اچھا لگ رہا ہے کہ پاکستان میں پی ایس ایل ہو رہا ہے۔ ہم سب اس میں حصہ لیں گے اور خوب انجوائے کریں گے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ