آخر رونالڈو کو کیا ہو گیا؟

رونالڈو کچھ عرصے سے پرفارم نہیں کر پائے ہیں، خاص طور پر چیمپیئنز لیگ میں تو نہیں۔ تو آخر رونالڈو کو یورپ میں ہوا کیا؟

رونالڈو گذشتہ نو میچوں میں صرف ایک گول کر پائے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

خراب پرفارمنس کے بعد کیا یووینٹس ہمیں ایک بار پھر حیران کر سکتی ہے؟

اس سب میں دو مرتبہ کی یورپیئن چیمپیئن کا اپنے ہوم گراؤنڈ پر دو گول کرنا شاید آپ کے فٹبال ریکٹر سکیل پر نہ آیا ہو۔

لیکن اس کے ایٹلیٹیکو میڈریڈ جو شاید دنیا کی بہترین دفاع کرنے والی ٹیم ہے کہ خلاف اس کے دو ایسے گول جس کا مخالف ٹیم کے پاس کوئی جواب نہ تھا اور وہ بھی ایک ایسے وقت میں جب پہلے مرحلے آپ کی ٹیم لاجواب ہو چکی ہو تو پھر: ہم ناممکنات کی سلطنت میں داخل ہو رہے ہیں۔

یووینٹس نے منگل کی رات سے آلیانز سٹیڈیم میں ہونے والے دوسرے مرحلے میں اپنے موقعوں کے بارے میں ضرور بات کی ہوگی۔ اسی حوالے سے اتوار کو ایک تشہیری ویڈیو بھی جاری کی گئی جس کی تھیم ’گیٹ ریڈی ٹو کم بیک‘ (واپسی کے لیے تیار ہو جائیں) تھی۔

فارورڈ پاؤلو دیبالا نے محمد علی کا ایک جملہ اپنے ٹوئٹر پر کچھ یوں لکھا: ’زخم بھر جاتے ہیں لیکن لڑنے کی خواہش نہیں۔‘

اس کے بعد اختتام ہفتہ پر یووینٹس نے کچھ بڑا کیا۔ سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کلب کے ہی ایک ٹی وی چینل کے ساتھ غیرمعمولی انٹرویو میں یہ کہتے دکھائی دیے: ’یہ بہترین راتیں ہیں، زبردست۔‘

کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ’ٹیم ایک زبردست مقابلے کے لیے پرامید ہے، اور میں بھی۔ مداحوں سے میں کہوں گا کہ مثبت سوچیں، بھروسہ رکھیں۔‘

شاید یہ ان سب چیزوں کی جانب اشارہ تھا جن کے لیے یووینٹس یہاں کھیل رہی ہے۔ ایک ایسی ٹیم جس نے چیمیئنز لیگ جیتنے کو اپنا ’معمول‘ ہی بنا لیا ہو۔

لہذا اب یہ بات بالکل بھی حیران کن نہیں کہ اس تاریک لمحے میں یووینٹس اس کھلاڑی کی جانب دیکھ رہی ہے جسے ریکارڈ قیمت پر حاصل کیا گیا، ایک نہ رکنے والا کھلاڑی، وہ جو کبھی ’نہ‘ نہیں کہتا۔

یہ وہ میچز ہیں جس کے لیے آپ نے 87 ملیں پاؤنڈز ادا کیے۔

اس پر کوریرے ڈیلو سپورٹ نے کچھ اس طرح سے لکھا: ’انھیں (رونالڈو) کو سکوڈیٹو جیتنے یا مرچنڈائز بڑھانے کے لیے نہیں خریدا گیا تھا۔ یووینٹس مایوسی کے سالوں کے ختم ہونے کا انتظار کر رہی ہے۔‘

دوسرے الفاظ میں یووینٹس رونالڈو سے کارکردگی کی امید کر رہی ہے۔

مسلہ یہ ہے کہ رونالڈو کچھ عرصے سے پرفارم نہیں کر پائے ہیں۔ خاص طور پر چیمپیئنز لیگ میں تو نہیں۔

وہ رواں سال کے مقابلوں میں ایک ہی گول کر پائے ہیں، بلکہ اگر دیکھا جائے تو گذشتہ اپریل سے اب تک نو یورپیئن میچوں میں صرف ایک ہی گول کیا ہے۔

دریں اثنا رونالڈو سے عمر میں دو سال بڑے فیبیو کواگریلا نے اتوار کو ایٹلانٹا کے خلاف ڈومیسٹک میچ میں سیزن کا 20واں گول کیا۔

تو آخر رونالڈو کو یورپ میں ہوا کیا؟ اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ کسی بھی وقت آپ کو حیران کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ان کی ماضی کی کارکردگیاں کس کو یاد نہیں ہوں گی، لیکن اگر اب دیکھا جائے تو وہ صرف 20 فیصد ہی ہدف کو نشانہ بنا پا رہے ہیں۔ ان کی تمام شاٹس میں سے نصف پینلٹی ایریا کے باہر سے آ رہی ہیں۔

اس کے علاوہ کچھ اور بھی ہو رہا ہے۔ رونالڈو کے چیمپیئنز لیگ کے اس سیزن میں  پاس کرنے کے اعداد و شمار 2.4 فی 90 منٹ ہیں جو کہ گذشتہ سات سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔

پاؤلو ڈیبالا اور ماریو مینڈزوکچ کے ان کے ساتھ بھاگتے ہوئے رونالڈو کی کراسنگ، لنک پلے، ڈیفینڈرز کو ان کی جگہ سے باہر نکالنے کی ان کی صلاحیت شاید ان کے کھیل اس سے پہلے نہیں دکھایی دی۔

شاید اصل ستم ضریفی یہ ہے کہ جس کھلاڑی کو یووینٹس نے ’ون مین ہیریکین‘ یا بڑے میچوں میں ’ایکس فیکٹر‘ کے طور پر لیا وہ کبھی اس سے زیادہ ٹیم پلیئر نہیں تھا۔

اس سب کے باوجود وہ اب بھی رونالڈو ہیں۔ کیا ہوا اگر ان کی طاقت تھوڑی کم دکھائی دے رہی ہے لیکن اب بھی انھیں جو چیز سب سے زیادہ پسند ہے وہ ایک بڑا سٹیج ہے۔ اور خاص طور پر یہ سٹیج، تمام ممکنات کے خلاف، یورپ میں سب سے زیادہ بہتر ڈیفینس کے خلاف اور تمام تر دباؤ کے باجود ایک ایسا موقع ہو سکتا ہے جہاں وہ دکھا سکیں کہ وہ تاریخ اپنی مرضی سے بناتے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال