لاک ڈاؤن مزید دو ہفتے جاری رہے گا: وزیر اعظم عمران خان

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ملک میں جزوی لاک ڈاؤن میں مزید دو ہفتے کی توسیع کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں صورتحال کافی بہتر ہے کہ مگر اب بھی احتیاط کی شدید ضرورت ہے۔

(فائل فوٹو)

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ملک میں جزوی لاک ڈاؤن میں مزید دو ہفتے کی توسیع کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں صورتحال کافی بہتر ہے کہ مگر اب بھی احتیاط کی شدید ضرورت ہے۔

عمران خان نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں کو اجلاس میں کیے جانے والے فیصلوں سے آگاہ کر رہے تھے۔

قبل ازیں وفاقی کابینہ نے بھی لاک ڈاؤن میں 30 اپریل تک توسیع کی منظوری دے دی تھی۔

اس موقع عمران خان نے کہا کہ ملک میں اندازوں کے برعکس حالات کافی بہتر ہیں اور اس کی بڑی وجہ عوام کا خود کو لاک ڈاؤن میں محفوظ رکھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 14 اپریل تک ملک میں 190 ہلاکتوں کا اندازہ لگایا گیا تھا تاہم شکر ہے ایسا نہیں ہوا۔

’کرونا وائرس پھیلنے کا جو اندازہ لگایا گیا تھا اس کا صرف 30 فیصد پھیلا ہے، جو خوشی کی بات ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں کرونا سے بچنے کے لیے لاک ڈاؤن کیا گیا اور ہمیں بھی احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ہمارے ہسپتالوں میں موجودہ صورت حال کے مطابق مناسب انتظامات ہیں لیکن اگر کیسز بڑھ گئے تو ہماری صلاحیتیں بہت کم ہو جائیں گی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

عمران خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بات کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے ممالک سے آنے والے پاکستانیوں کا احساس ہے مگر صوبوں میں اس بات کا خوف ہے کہ اگر بغیر مناسب تیاری کے سب کو واپس لایا گیا تو حالات خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے مناسب اقدامات کیے جا رہے ہیں اور بیرون ملک پاکستانیوں کو بھی چھوڑا نہیں جائے گا۔

ملک میں گندم کی کٹائی اور ذخیرہ اندوزی کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ گندم کی سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت قانون لایا جا رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ گندم کی کٹائی میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی نیز دیہی علاقوں کی سرگرمیوں میں تعطل نہیں آئے گا۔

’صوبوں پر اپنی سوچ لاگو نہیں کر سکتے۔ ہم دو فرنٹس پر لڑ رہے ہیں ایک کرونا سے دوسرا لاک ڈاؤن سے پیدا ہونے والی صورت حال سے بھی۔ ہم نے اپنی قوم کو بچانے کے لیے ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کے خلاف آرڈی نینس بھی جاری کرنے ہیں۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان