ٹی وی چینل کے دفتر میں ہی قرنطینہ اور تنخواہ بھی دوگنی

آواز ٹی وی کی انتظامیہ نے 70 فیصد سٹاف کو گھر سے کام کرنے کا بول کر، کچھ سٹاف ممبران پر مبنی ایک ٹیم بنائی تاکہ وہ ٹی وی چلا سکیں اور آفس میں قائم قرنطینہ میں رہیں۔

سندھی زبان کے نجی ٹی وی چینل، آواز ٹیلی وژن، نے اپنے صحافیوں کے تحفظ کے لیے کراچی میں دفتر کو ہی قرنطینہ میں تبدیل کر دیا تاکہ صحافی مکمل طور پر سماجی دوری کو یقینی بنا کر وائرس سے محفوظ رہ سکیں۔

آواز ٹی وی کی انتظامیہ نے 70 فیصد سٹاف کو گھر سے کام کرنے کا بول کر، کچھ سٹاف ممبران پر مبنی ایک ٹیم بنائی تاکہ وہ ٹی وی چلا سکیں اور آفس میں قائم قرنطینہ میں رہیں۔

دسمبر 2019 میں چین میں پہلی بار کرونا وائرس کے رپورٹ ہونے کے چند ہفتوں بعد دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی بڑی تعداد میں کرونا (کورونا) وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد پولیس و دیگر فورس کے جوانوں، ڈاکٹر، نرسوں اور دیگر میڈیکل سٹاف کی طرح فرنٹ لائن پر کام کرنے والے صحافیوں سمیت میڈیا ورکرز کے تحفظ کے لیے پاکستانی صحافتی تنظیموں میں تشویش پائی گئی۔  

صحافتی تنظیموں کو اس بات پر اعتراض ہے کہ کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے بعد سخت لاک ڈاؤن اور سماجی دوری کی ہدایتوں کے باوجود صحافیوں اور دیگر میڈیا ورکروں کو ہر حال میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دینا ہوتی ہے مگر میڈیا ادارے اور مالکان ان کے تحفظ کے لیے کوئی اقدام نہیں کر رہے ہیں۔

ان تنظیموں کو یہ بھی شکایت ہے کہ میڈیا کے ادارے  اپنے ورکرز کے تحفظ کا خیال نہیں رکھتے ہیں بلکہ لاک ڈاؤن میں اپنی کم کمائی کا جواز بنا کر صحافیوں کو برطرف کررہے ہیں یا پھر ان کی تنخواہوں میں کٹوتی کر رہے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایسے میں جب پاکستان میں قومی سطح کے چینل سمجھے جانے والے اردو زبان کے ٹی وی چینلوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر اپنے سٹاف کی چھانٹی کرنے کے ساتھ ان کی تنخواہوں میں کٹوتی کرنے کی خبریں آئیں تو اس وقت اردو ٹی وی چینلوں کی نسبت سندھی زبان کے چینلوں کی آمدنی کم ہونے کے باجود آواز ٹی وی نے نہ تو کوئی چھانٹی کی بلکہ کوئی کٹوتی بھی نہیں کی۔

آواز ٹیلی وژن کے ڈائریکٹر نیوز رزاق سرھوئی نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا:  ’ہم نے اپنے کُل سٹاف میں سے 70 فیصد کو گھر سے کام کرنے کا کہا ہے اور ان کی تنخواہوں میں کوئی کٹوتی نہیں کر رہے ہیں اور انہیں ان کی تنخواہ وقت پر دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ جو سٹاف دفتر میں قائم قرنطینہ میں رہ کر کام کر رہا ہے ان کی تنخواہیں دوگنی کردی ہیں۔‘

رزاق سرھوئی کے مطابق آفس کے قرنطینہ میں کام کرنے والے سٹاف کے لیے نہ صرف آفس میں رہائش کا بندوبست کیا گیا ہے بلکہ ادارہ ان کو کھانے پینے کی سہولیات مہیا کرنے کے ساتھ گلوز، ماسک، سینیٹائیزر اور صفائی کی دیگر اشیا بھی مہیا کر رہا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان