لاک ڈاؤن کے دوران ذہنی دباؤ سے بچنے کا ایک طریقہ

نیویارک سٹی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں میں بڑھتے ذہنی دباؤ کو دیکھتے ہوئے نئی ہیلتھ گائیڈ لائنز جاری کی ہیں۔

(پکسابے)

کرونا وائرس وبا کے باعث دنیا کے کئی ممالک میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔ لوگ سوشل ڈسٹینسنگ (سماجی دوری) کو اپناتے ہوئے اپنے گھروں میں کئی ہفتوں سے محصور ہیں جس سے وہ ذہنی دباؤ اورتناؤ کا شکار ہورہے ہیں۔

دنیا میں اس وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ نے اپنے نوجوانوں کی صحت کے مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے انہیں ذہنی دباؤ سے بچنے کے لیے تازہ ترین ہدایات جاری کی ہیں۔

ان ہدایات میں یہ بھی شامل ہے کہ ذہنی دباؤ سے بچنے کے لیے سیکس کی مدد لی جا سکتی ہے۔

نیویارک سٹی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں میں بڑھتے ذہنی دباؤ کو دیکھتے ہوئے صحت کی نئی ہدایات جاری کی ہیں۔

'ںیویارک پوسٹ' کی رپورٹ کے مطابق ان ہدایات میں خاص طور پر لوگوں کی سیکس لائف پر زور دیا گیا ہے۔ ہدایات کے مطابق گھر میں محصور شخص جسمانی اور ذہنی طور پر تناؤ سے بچنے کے لیے سیکس کی مدد لے سکتا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تاہم ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وبا کے دنوں میں اور عام طور پر بھی وہ صرف 'محفوظ سیکس' کریں۔

نیویارک کے محکمہ صحت نے اپنے ہدایت نامے میں کہا: 'سیکس گرل فرینڈ یا بیوی کے ساتھ ہی ہونا چاہیے۔ اس کے علاوہ سیف سیکس کرتے ہوئے صفائی کا پورا خیال رکھیں۔ پارٹنر کے ساتھ سیکس کے دوران کنڈوم کا استعمال ضرور کریں۔ پہلے اور بعد میں ہاتھوں کو اچھی طرح سے دھو لیں۔ اگر آپ بیمار ہیں تو پارٹنر کے ساتھ جنسی تعلق نہ جوڑیں۔'

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی صحت