یوونٹس کے سٹار پاؤلو ڈیبالا کا کرونا وائرس المیہ بدستور جاری

ارجنٹائن کے کھلاڑی کے کرونا وائرس کا ٹیسٹ کا نتیجہ چھ ہفتوں میں چوتھی بار مثبت آیا ہے۔

پاؤلو ڈیبالا، جوونٹس کے سٹرائیکر ہیں (اے ایف پی)

 

ہسپانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹائن کے فٹ بال سٹرائیکر اور اطالوی کلب یوونٹس کے کھلاڑی پاؤلو ڈیبالا پر کرونا (کورونا) وائرس کا سایہ جاری ہے۔ انہیں اس وبا نے ایک ماہ سے بھی زیادہ عرصہ پہلے متاثر کیا تھا لیکن میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 سالہ کھلاڑی کے نمونے اب بھی اس وائرس کی بابت مثبت آئے ہیں۔

ڈیبالا نے گذشتہ چھ ہفتوں میں چار بار کرونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا ہے اور ہر بار نتیجہ مثبت نکلا ہے، جس کا مطلب ہے کہ وہ علاج کے باوجود اب بھی متاثرین میں شامل ہیں۔

ڈیبالا اطالوی لیگ کے پہلے کھلاڑیوں میں سے ایک تھے جنہیں کرونا وائرس کے انفیکشن کے شبہات تھے۔

ابتدائی دنوں میں اس خبر کی تردید کر دی گئی تھی، تاہم ڈیبالا نے مارچ کے اواخر میں سوشل میڈیا پر اس کا اعلان کرتے کہا کہ ان کے اور ان کی گرل فرینڈ کے ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں۔

ارجنٹائن کے کھلاڑی نے ٹویٹر پر لکھا، ’میں آپ کو صرف یہ بتانا چاہتا تھا کہ کوویڈ 19 وائرس ٹیسٹ کے نتائج موصول ہوئے ہیں اور اوریانا اور میں مثبت آئے ہیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یوونٹس نے ایک بیان بھی کہا: ’11 مارچ سے یہ کھلاڑی رضاکارانہ طور پر گھر پر الگ تھلگ رہ رہے ہیں۔ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور علامات کے بغیر ہیں لیکن اپنی صحت پر نظر مسلسل رکھیں گے۔‘

اس واقعے کے ڈیڑھ ماہ بعد، یوونٹس نے 15 اپریل کو اعلان کیا تھا کہ متیوڈی اور روگانی صحت یاب ہوچکے ہیں، اور ان کے نمونوں کے نتائج مثبت سے منفی کی طرف بدل گئے ہیں، لیکن ڈیبالا اب بھی اس میں مبتلا ہیں۔

ڈیبالا، جو ارجنٹائن اور اطالوی شہریت رکھتے ہیں، یوونٹس اور اطالوی لیگ کے اہم کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جن کی موجودہ مارکیٹنگ ویلیو سات کروڑ 20 لاکھ یورو ہے۔

کرونا وائرس وبا سے قبل ان کی ویلیو نو کروڑ یورو تھی۔

ڈیبالا 2015 کے موسم گرما میں پالرمو سے چار کروڑ یورو لے کر یوونٹس چلے گئے تھے۔ موجودہ سیزن میں مقابلوں کے بند ہونے سے پہلے انہوں نے مختلف چیمپئن شپ میں 34 میچ کھیلے اور اس دوران 13 گول سکور کیے تھے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال