کیا ٹیکنالوجی پانچ سالوں میں زبانوں کو ختم کر دے گی؟

ٹیسلا کمپنی کے ایلون مسک نے کہا ہے کہ وہ ایسی ٹیکنالوجی پر کام کر رہے ہیں جو اگلے پانچ سال میں انسانی زبانوں کو ختم کرنے کا باعث بن سکتی ہے۔

ایلون مسک پرامید ہیں کہ ان کی کمپنی نیورا لنک چپ کو اگلے سال کے دوران انسانی دماغ سے جوڑنے کی صلاحیت حاصل کر لے گی (اے ایف پی)

ایلون مسک نے کہا ہے کہ وہ ایسی ٹیکنالوجی پر کام کر رہے ہیں جو اگلے پانچ سال میں انسانی زبانوں کو ختم کرنے کا باعث بن سکتی ہے۔

ٹیسلا کمپنی کے مالک مسک نے یہ پیش گوئی پوڈ کاسٹ 'دی جو روگن ایکس پیئرنس' میں نیورو ٹیکنالوجی کی اپنی فرم 'نیورا لنک' کے بارے میں گفتگو کے دوران کی۔

مسک پرامید ہیں کہ ان کی کمپنی نیورا لنک چپ کو اگلے سال کے دوران انسانی دماغ سے جوڑنے کی صلاحیت حاصل کر لے گی۔ بیڑی پر چلنے والی یہ چپ انسانی کھوپڑی میں لگائی جائے گی اور اس کے الیکڑوڈز 'بہت احتیاط کے ساتھ' انسانی دماغ میں داخل کیے جائیں گے۔

مسک نے روگن کو بتایا 'یہ آپ کے دماغ میں کہیں بھی کام کر سکتی ہے۔ یہ نظر کی کمزوری پر بھی قابو پا سکتی ہے، یہ دماغ کے ساتھ پیش آنے والے کسی بھی مسئلے کو حل کر سکے گی۔'

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

گو کہ ابتدائی طور پر یہ ڈیوائسز دماغی چوٹوں یا بیماریوں سے متاثرہ افراد کی مدد کرنے کے لیے تیار کی جائیں گی لیکن مسک کے مطابق اگلے مراحل میں یہ ان سے کچھ زیادہ کرنے کے قابل ہوں گی۔

مسک کا کہنا ہے کہ آپ کو بولنے کی یا زبانوں کی ضرورت نہیں رہے گی البتہ جذبات کی ترجمانی کے لیے شاید ان کا استعمال جاری رہے۔ 'ہم بہت جلد اور درست انداز میں رابطہ کر سکیں گے۔ میں نہیں جانتا زبان کے ساتھ کیا ہو گا۔ ایسی صورتحال میں یہ فلم میٹرکس جیسا ہو گا۔ اگر آپ مختلف زبانوں میں بات کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو ان زبانوں کا پروگرام ڈاؤن لوڈ کرنا ہو گا۔'

جب ان سے پوچھا گیا کہ اس منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے کتنا عرصہ درکار ہو گا تو ان کا کہنا تھا کہ 'اگر جدت اسی رفتار سے بڑھتی رہی' تو یہ پانچ سے 10 سال کے دوران ہو سکتا ہے۔

ٹیکنالوجی کی دنیا کی مشہور شخصیت مسک کی یہ پیش گوئی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ان کے گذشتہ دو ہفتے کافی سرگرم گزرے ہیں۔

رواں ہفتے ان کی پاپ سٹار گرل فرینڈ گریمز نے ان کے پہلے بچے کو جنم دیا ہے، جس کے نام کے حوالے سے ان کے مداح تذبذب کا شکار ہیں۔

کچھ روز قبل ان کی کمپنی ٹیسلا کے شیئرز کی قیمتوں میں 14 ارب امریکی ڈالرز کی عارضی گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے۔

اپنی ٹویٹس کے ایک عجیب سلسلے میں مسک نے کہا تھا کہ 'میرے خیال میں ٹیسلا کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں۔' انہوں نے اپنی ٹویٹس میں اپنی 'تمام' ذاتی ملکیتوں کو فروخت کرنے کا ارادہ بھی ظاہر کیا تھا۔

© The Independent

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی