ارطغرل: ہمارے اپنے کوئی ہیرو نہیں لہٰذا ہم ہیرو درآمد کرتے ہیں

ارطغرل غازی کی کہانی اور اداکاری جان دار ہے لیکن پاکستان کو اپنے عالمی سطح کے ڈرامے بنانے چاہییں: جلیلہ حیدر۔

مشہور سماجی کارکن جلیلہ حیدر کی رائے اور علم کے مطابق تاریخ میں ارطغرل نام کا کوئی کردار وجود نہیں رکھتا، ماسوائے عثمانی سلطنت کے ایک سکے پر، جس پر عثمان ابن ارطغرل لکھا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جلیلہ کہتی ہیں چونکہ ہمارے اپنے کوئی ہیرو نہیں لہٰذا ہمیں ہیرو درآمد کرنے پڑتے ہیں اور مستقبل کے حوالے سے ہمارا کوئی لائحہ عمل نہ ہونے کی وجہ سے ہم ماضی پرست ہیں۔

وہ کہتی ہیں کہ ترک ڈرامہ ارطغرل غازی کی کہانی، کردار اور اداکاری جان دار ہے اور اسے ضرور دیکھنا چاہیے لیکن پاکستان کو اپنے ڈرامے ایسے بنانے چاہییں جو عالمی سطح پر مشہور ہو سکیں۔

زیادہ پڑھی جانے والی بلاگ