قاسم سلیمانی کی ہلاکت میں مدد کرنے والے ’جاسوس‘ کو سزائے موت دینے کا فیصلہ

ایران نے امریکہ اور اسرائیل کے لیے قدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کی ہلاکت میں مدد کرنے اور مسلح افواج کی جاسوسی کرنے والے شخص کو جلد سزائے موت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایرانی قدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمان جنوری میں  بغداد ائیرپورٹ کے قریب ایک امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے تھے (اے ایف پی)

ایران کا کہنا ہے کہ وہ امریکہ اور اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے والی ایرانی کو جلد موت کی سزا دے گا۔ محمد موسوی ماجد پر ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے مقام کی نشاندہی کرنے، امریکہ اور اسرائیل کی مدد کرنے کا جرم ثابت ہوا ہے۔

عدالتی ترجمان غلام حسین اسماعیلی نے منگل کو ایک نیوزکانفرنس میں بتایا کہ ’محمد موسوی ماجد پر ’ایرانی مسلح افواج کی جاسوسی اور خاص طور پر قدس فورس کے جنرل قاسم سلیمانی کی نقل و حرکت کی معلومات فراہم کرنے کا جرم ثابت ہوا ہے۔‘

انہوں نے بتایا کہ محمد موسوی پر امریکی اور اسرائیلی خفیہ اداروں سے بڑے پیمانے پر رقم وصول کرنے کا بھی الزام ثابت ہوا ہے۔

عدالتی ترجمان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے بھی محمد موسوی کی سزائے موت کی توثیق کی ہے جس کے بعد انہیں ’جلد ہی‘ سزا دے دی جائے گا۔

یاد رہے کہ ایرانی قدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمان جنوری میں  بغداد ائیرپورٹ کے قریب ایک امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے تھے۔

جس کے بعد ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر کئی میزائل فائر کیے تھے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایران کی جانب سے عین الاسد نامی فوجی اڈے پر حملے کے نتیجے میں کوئی امریکی فوجی ہلاک تو نہیں ہوا تھا تاہم وہاں موجود درجنوں دوجیوں کو اندرونی چوٹیں آنے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق غلام حسین اسماعیلی کہتے ہیں کہ ’ماجد اب اپنے اعمال کا نتیجہ دیکھیں گے اور ان کے آقاؤں کو بھی ایران کے عزم، طاقت اور انٹیلی جنس کا علم ہوگا۔‘

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر ’دباؤ‘ بڑھانے کے بعد سے دونوں ممالک حالیہ دنوں میں کئی مرتبہ آمنے سامنے آ چکے ہیں۔

مگر ان سب تنازعات اور 1980 سے باقاعدہ سفارتی تعلقات نہ ہونے کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان کئی مرتبہ قیدیوں کا تبادلہ ہو چکا ہے۔

رواں ماہ ہی ایرانی سائنسدان ماجد طاری اپنے وطن واپس آئے ہیں جبکہ ایران بھی امریکی بحریہ کے اہلکار مائیکل وائٹ کو واپس امریکہ بھیجوا چکا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا