ایک اور سیاہ فام کی ہلاکت: اٹلانٹا کی پولیس سربراہ مستعفی

اٹلانٹا کی میئر کیشالانس بوٹمز نے ہفتے کو نیوز کانفرنس میں اعلان کیا کہ انہوں نے پولیس سربراہ اریکاشیلڈز کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا 'طاقت کے مہلک استعمال کا کوئی جواز نہیں بنتا تھا۔ میں نے پولیس افسر کی فوری برطرفی پر زور دیا ہے۔'

 

 

ہفتے کی صبح مظاہرین کا ہجوم اٹلانٹا کے اُس ریستوران کے باہر جمع ہو گیا جہاں بروکس کو گولی ماری گئی تھی

(ای پی اے)

 

 

امریکی ریاست جارجیا کے دارالحکومت اٹلانٹا کی پولیس سربراہ اریکا شیلڈز نے شہر میں گرفتاری کی کوشش کے دوران پولیس افسروں کی گولی سے سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے بعد 24 گھنٹے سے بھی کم مدت میں استعفیٰ دے دیا ہے۔

یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا ہے جب قانون نافذ  کرنے والے اداروں کی طرف سے سیاہ فام افراد کے خلاف طاقت کے استعمال کی وجہ سے ملک بھر میں پہلے ہی کشیدگی عروج  پر ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ 27 سالہ سیاہ فام ریشرڈ بروکس جمعے کی رات وینڈیزفاسٹ فوڈ کی داخلی سڑک پر اپنی کار میں سو گئے تھے۔ پولیس نے کہا ہے کہ شائستہ رویے کے مظاہرے میں ناکامی کے بعد انہوں نے بروکس کو گرفتارکرنے کی کوشش کی۔

ایک حصے کی ویڈیو میں موقعے پر دو پولیس افسروں بروکس کے درمیان کشمکش دیکھی جا سکتی ہے جس کے دوران وہ ایک پولیس افسر سے اُن کی الیکٹرک گن (Taser) چھیننے میں کامیاب ہو گئے۔ انہیں موقعے سے فرار ہوتے اور پولیس افسروں کو اُن کے پیچھے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس دوران تین گولیاں چلنے کی آواز سنی جا سکتی ہے۔

پولیس نے کہا ہے کہ بروکس کومقامی ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ آپریشن کے بعد چل بسے۔ اٹلانٹا کی میئر کیشالانس بوٹمز نے ہفتے کو ایک نیوز کانفرنس میں اعلان کیا ہے انہوں نے پولیس سربراہ اریکاشیلڈز کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔

بوٹمز نے کہا: 'میں نہیں سمجھتی کہ طاقت کے مہلک استعمال کا کوئی جواز بنتا تھا۔ میں نے پولیس افسر کی فوری برطرفی پر زور دیا ہے۔'

ایک اور سیاہ فام شخص کی ہلاکت نے ریاست میں مزید مظاہروں کو ہوا دی ہے۔ گذشتہ ماہ منیاپولِس شہر کے پولیس افسر ہاتھوں جارج فلائیڈ کی ہلاکت اور فروری میں جارجیا کے رہائشی احمد آربری کو جوگنگ کے دوران گولی مار کر ہلاک کرنے کے واقعے کے بعد ریاست میں پہلے ہی بڑے مظاہرے ہو چکے ہیں۔

ہفتے کی صبح مظاہرین کا ہجوم اٹلانٹا کے اُس ریستوران کے باہر جمع ہو گیا جہاں بروکس کو گولی ماری گئی تھی۔ وکیل اور سیاہ فام افراد کی فلاحی تنظیم نینشل ایسوسی ایشن فاردی ایڈوانسمنٹ آف کلرڈ پیپل (این اے اے سی پی) اٹلانٹا کے نائب صدر جیرالڈ گرگز نے مظاہرین کے ساتھ چلتے ہوئے کہا: 'لوگ پریشان ہیں۔ وہ جاننا چاہتے ہیں اُن کے پیارے بھائی ریشرڈبروکس کو گولی مار کرکیوں مارا گیا جب کہ وہ کار میں مسافروں والے حصے میں محض سو رہے تھے اور کچھ نہیں کر رہے تھے۔'
گرگز نے کہا کہ ’بروکس پولیس افسروں سے الجھے ضرور تھے، لیکن پولیس انہیں قابو کرنے کے طاقت کا ایسا استعمال کر سکتی تھی جو مہلک نہ ہوتا۔'

جارجیا کی ڈیموکریٹ رہنما سٹیسی ابرامز نے ہفتے کو اپنے ٹویٹ میں لکھا: 'راستے میں سونے کا  نتیجہ موت کی صورت میں نہیں نکلنا چاہیے۔' سٹیسی ابرامز نے 2018 میں گورنرکا انتخاب لڑکر قومی سطح پر شہرت حاصل کی تھی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے ٹویٹ میں لکھا: 'گذشتہ رات اٹلانٹا میں ریشرڈ بروکس کی ہلاکت اس بات کا تقاضہ کرتی ہے کہ ہم طاقت کا مہلک استعمال سختی سے بند کردیں۔ ہاں تحقیقات ہونی چاہیے لیکن محاسبہ بھی کیا جانا چاہیے۔'

اٹلانٹا پولیس کے نائب سربراہ ٹموتھی پِیک نے کہا رپورٹروں کو بتایا جمعے کی رات جو واقعہ پیش آیا جس میں پولیس نے بروکس کو قابو میں کرنے کے لیے الیکٹرک گن استعمال کرنے کی کوشش کی لیکن'یہ مشتبہ شخص کے لیے غیرمؤثر ثابت ہوئی۔ یہ لڑائی میں جارحیت کو روکنے میں ناکام رہی اور اس طرح مشتبہ شخص نے الیکٹرک گن پولیس افسر سے لینے میں کامیاب ہو گئے۔'

فُلٹن کاؤنٹی کے ڈسٹرکٹ اٹارنی پال ہوورڈ نے کہا ہے کہ  اُن کے دفترنے جارجیا کے بیورو آف انوسٹی گیش کی تحقیقات مکمل ہونے کا انتظارکئے بغیر معاملے کو دیکھنا شروع کر دیا ہے۔ ہوورڈ نے ایک بیان میں کہا: 'میرا دفتر پہلے ہی واقعے کی ایک سخت اور آزادانہ تحقیقات شروع کر چکا ہے۔' انہوں نے کہا کہ اُن کے عملے کے ارکان 'گولی چلنے کے بعد موقعے پر موجود تھے اور ہم واقعے سے متعلق تمام حقائق اور حالات کے تعین کے لیے مرحلہ وار تحقیقات کر رہے ہیں۔'

جارجیا کے بیورو آف انوسٹی گیشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ادارہ وہ گولی مارنے کے  واقعے کی تحقیقات کر رہا ہے اور کسی بھی عینی شاہد کے آگے آنے لیے حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بیورو نے واقعے کی وہ ویڈیوز دیکھی ہیں جن سے'ظاہر ہوتا ہے کہ بروکس نے پولیس افسروں کے ساتھ جسمانی ہاتھاپائی کے دوران ایک پولیس افسر سے الیکٹرک گن لے لی اورموقعے سے بھاگنا شروع کر دیا۔ پولیس افسروں نے بروکس کا پیدل تقاقب کیا۔ بروکس مُڑے اور الیکٹرک گن پولیس افسر پر تان لی۔ اس افسر نے اپنے اسلحے سے گولی چلا دی جو بروکس کو لگی۔'

(ایجنسیوں کے ہمراہ)

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ