دبئی ایئرپورٹ تو کھل گیا لیکن سیاحوں کے لیے کیا شرائط ہیں؟

اس پیش رفت کے بعد ایمریٹس کی فلائٹس کراچی اور اسلام آباد سمیت 51 جگہوں پر جائیں گی جبکہ فلائی دبئی 17 جگہیں اپنی پروازیں لے جائے گی۔

کرونا وبا سے متاثر دبئی نے اپنے ایئرپورٹ کے دروازے غیر ملکی سیاحوں کے لیے کھول دیے ہیں۔ دبئی کی معیشت کا زیادہ انحصار سیاحت پر ہے۔ 

اس پیش رفت کے بعد ایمریٹس کی فلائٹس کراچی اور اسلام آباد سمیت 51 جگہوں پر جائیں گی جبکہ فلائی دبئی 17 جگہیں اپنی پروازیں لے جائے گی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تاہم دبئی سفر کرنے والوں کے لیے ایمریٹس اور فلائی دبئی نے کچھ ضوابط جاری کیے ہیں، جن میں سے ایک شرط کے مطابق سیاحوں کو دبئی سفر سے 96 گھنٹے قبل ایک پی سی آر ٹیسٹ کے منفی نتیجے کا سرٹیفیکیٹ ساتھ لانا ہوگا۔ 

اگر انہوں نے وہ ٹیسٹ سفر کرنے سے پہلے نہیں کرایا تو دبئی ایئرپورٹ پر وہ ٹیسٹ کیا جا سکتا ہے لیکن جب تک ٹیسٹ کا نتیجہ نہیں آ جاتا انہیں ایک ہوٹل کے کمرے میں خود کو قرنطینہ میں رکھنا ہوگا۔ نتیجہ آنے پر دبئی ہیلتھ اتھارٹی سیاح کو مزید رہنمائی فراہم کریں گے۔

اب تک متحدہ عرب امارات میں تقریباً 50 ہزار کرونا وائرس کے کیس ریکارڈ ہوئے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 300 سے زائد ہے۔
whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا