’بال ٹیمپرنگ‘ اور ’بونا‘: شیریں مزاری اور امریکی سفیر ٹوئٹر پر آمنے سامنے

افغانستان میں امریکی سفیر جان روڈنی باس اور پاکستان کی وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کے درمیان ٹوئیٹر پر پیغامات شدت اختیار کر گیا ہے۔

تصویر: اے پی 

افغانستان میں امریکی سفیر جان روڈنی باس اور پاکستان کی وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کے درمیان ٹوئیٹر پر پیغامات شدت اختیار کر گیا ہے۔

ٹوئٹر پر ہزاروں صارفین جان باس اور شیریں مزاری کی ٹویٹس پر ردعمل کا اظہار کیا۔ بعض جان باس کو تو دیگر شیریں مزاری کے الفاظ کے انتخاب کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

جان باس نے بدھ کو ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان کے امن عمل اور اندرونی معاملات کے سلسلے میں ’بال ٹمپرنگ‘ کی خواہشات کو دبانا اہم ہے۔

ان کا اشارہ عمران خان کے اس بیان کی طرف تھا جس میں افغانستان میں مخلوط حکومت کی تجویز پیش کی گئی تھی۔

پاکستان کی اس تجویز پر کابل نے بھی سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنا سفیر پاکستان سے واپس بلا لیا تھا۔

جان باس کو جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر شیریں مزاری نے ایک ٹویٹ میں ان کے چھوٹے قد کو ہدف بناتے ہوئے ’لِٹل پِگمی‘ کہہ کر پکارا۔

شیریں مزاری نے جان باس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’افغانستان اور خطے کی طرح آپ کی بال ٹمپرنگ سے متعلق معلومات بھی کم ہیں۔‘

جان باس کی ٹویٹ کو پانچ ہزار سے زیادہ لوگوں نے پسند کیا اور تقریبا دو ہزار نے ری ٹویٹ کیا۔

اسی طرح شیریں مزاری کے پیغام کو پندرہ سو سے زیادہ صارفین نے پسند جبکہ چار سو سے زیادہ نے دوبارہ ٹویٹ کیا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے جان باس کو جواب دیا ’آپ نہ تو کرکٹ جانتے ہیں اور نہ ہی سفارت کاری‘۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکہ افغانستان امن عمل کے اس نازک موڑ پر بہتر سفارتی مہارت ڈھونڈ پائے گا۔

مسلم لیگ نون کے سابق وزیر خارجہ غلام دستگیر خان نے جان باس کی ٹویٹ کو سفارتی اقدار کے خلاف اور پاکستان پر حملہ قرار دیا۔

مشہور صحافی مشرف زیدی نے ٹویٹ میں کہا اگر شیریں مزاری کی ٹویٹ آپ لیے زیادہ بڑا مسئلہ ہے تو آپ کو خود احتسابی کرنا چاہیئے۔

ڈان نیوز سے منسلک صحافی ضرار کھوڑو نے کہا شیریں مزاری کی ٹویٹ کو غلط اور جان باس کو صحیح قرار دینا مضحکہ خیز ہے۔

سابق سول سرونٹ محمد شہزاد ارباب نے بھی جان باس کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے متعلق غلط الفاظ کے استعمال پر میں بہت غصہ میں ہوں۔

اسی طرح وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے جان باس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ (امریکہ) ساری دنیا کا سفر کرتے ہیں۔ حکومتیں گراتے ہیں اور لوگوں کو قتل کرتے ہیں۔کیوں؟؟؟

صحافی خرم حسین نے کہا ’کیا آپ کو یقین ہے کہ آپ سفارت کاری کی الف بے بھی جانتے ہیں۔آپ کو کسی ایسے ملک اور اس کے وزیر اعظم کے متعلق اس طرح گفتگو نہیں کرنا چاہیئے۔

شیریں مزاری کی ٹویٹ کے جواب میں عدنان مِل والا نے ٹوئیٹر پیغام میں کہا ’آپ نے کسی کو نیچا دکھانے کے لیے اسے پگمے کہ کر پکارا ہے۔اور یہ ناجائز ہے۔آپ کو احساس ہے کہ آپ نے کتنی نسل پرستانہ زبان استعمال کی ہے۔ اور وہ بھی وزیر برائے انسانی حقوق کی حیثیت سے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ٹوئیٹر کے سمیر نامی صارف نے لکھا کہ ’شیریں آپ کا جواب بہت افسوس ناک ہے۔ اس سے آپ نے کیا مقصد حاصل کر لیا۔آپ نے محض پی ٹی آئی کی ناپختگی کا اظہار کیا ہے۔‘

پاکستان تحریک انصاف کی ثانیہ ستار نے کہا کہ آپ کے الفاظ کا استعمال بہت مایوس کن ہے۔

کیوپڈ شینن نامی ٹوئیٹر صارف نے سوال اٹھایا کہ کیا جان باس کی ٹویٹ کا جواب دینا پاکستانی وزارت خارجہ کا کام نہیں تھا۔

 

زیادہ پڑھی جانے والی سوشل