بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد سوشل میڈیا پر اقربا پروری کے معاملے کی بحث تیز ہوگئی ہے ۔ کئی دوسرے اداکاروں سمیت مشہور فلم ساز کرن جوہر بھی اس بحث میں بری طرح سے پھنس گئے ہیں ۔
اقربا پروری کے معاملے میں کرن جوہر پر پہلے بھی حملے ہوتے رہے ہیں لیکن سوشانت کی موت کے بعد لوگوں نے انہیں زبردست ٹرول کرنا شروع کردیا ہے۔
ان کے ایک قریبی دوست کے مطابق سوشانت کی خودکشی کی خبر نے کرن کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ اس کے بعد ٹرولنگ نے انہیں پوری طرح متاثر کیا ہے۔ وہ اس سب سے بری طرح تکلیف میں ہیں اور اکثر روتے رہتے ہیں۔
ہمیشہ سوشل میڈیا پر سرگرم رہنے و الے فلم ساز کرن جوہر نے سوشانت کی موت کے بعد سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بھی پوسٹ شیئر نہیں کی ہے ۔ گذشتہ دنوں سوشل میڈیا پر انہیں کئی لوگوں کے ان فالو کرنے کی خبریں بھی آئی تھیں۔
اب بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق کرن جوہر کے قریبی دوست نے ان کی خراب حالت کے بارے میں انکشاف کیا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ کرن جوہر پوری طرح ٹوٹ کر رہ گئے ہیں۔ ٹرولز کی باتوں سے وہ پہلے اتنے کبھی متاثر نہیں ہوئے جتنے سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد ہوئے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر جاری ٹرولنگ نے ان کی صحت پر خراب اثر ڈالا ہے ۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
رپورٹ کے مطابق کرن جوہر کے دوست نے بتایا کہ وہ اس لیے اور بھی زیادہ پریشان ہیں کیونکہ ان سے وابستہ لوگوں پر حملہ کیا جارہا ہے ۔ ان کے تین سالہ جڑواں بچوں کو جان سے مارنے کی دھمکی مل رہی ہے ۔ اننیا پانڈے جیسے لوگوں کی جانب سے ان کے خلاف نفرت پھیلائی جارہی ہے جن کا اس سارے معاملے سے کوئی لینا دینا ہی نہیں ہے۔
مذکورہ دوست نے کے مطابق کرن جوہر اب بولنے کی حالت میں نہیں ہیں۔ وہ لڑنا بھول گئے ہیں اور ایک قسمت کے مارے انسان کی طرح لگتے ہیں۔ جب ان سے بات کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تو وہ بری طرح رو دیتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ انہوں نے ایسا کیا کیا ہے جو یہ سب جھیلنا پڑ رہا ہے؟
بالی وڈ ہنگامہ کی رپورٹ کے مطابق کرن اس بارے میں کوئی بات اس لیے نہیں کر رہے کیوں کہ ان کے وکلا نے انہیں کچھ بھی کہنے سے روکا ہوا ہے۔