ٹروڈو خاندان کے خلاف خیراتی اداروں سے ’رقوم‘ لینے کی تحقیقات

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے اہل خانہ کے خلاف ایک خیراتی ادارے سے بھاری رقوم وصول کرنے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

جسٹن ٹروڈو اپنی اہلیہ، بچوں اور والدہ کے ہمراہ (فائل فوٹو/ اے ایف پی)

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے اہل خانہ کے خلاف ایک خیراتی ادارے سے بھاری رقوم وصول کرنے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

کینیڈین میڈیا کے مطابق یہ تحقیقات ایک خیراتی ادارے کے خلاف کی جانے والی ایک تفتیش کا حصہ ہیں جس میں اس ادارے کی جانب سے ٹروڈو خاندان کے مختلف ارکان کو تقریبات میں شامل ہونے اور تقریر کرنے پر رقوم دی گئیں تھیں۔

کینیڈین براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے مطابق ’وی چیریٹی‘ نامی ادارے نے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی والدہ مارگریٹ ٹروڈو کو 2016 سے 2020 کے دوران 28 تقریبات میں شرکت کرنے پر دو لاکھ 50 ہزار کینیڈین ڈالر ادا کیے۔

یہ انکشافات ان بیانات سے تضاد رکھتے ہیں جو وی چیریٹی کی جانب سے اس سے قبل جاری کیے گئے تھے جس میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے مارگریٹ ٹروڈو کو کبھی کوئی اعزازیہ ادا نہیں کیا۔

وی چیریٹی کی جانب سے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے بھائی الیگزینڈر ٹروڈو کو بھی آٹھ ایونٹس میں شرکت کرنے پر 32 ہزار ڈالرز ادا کیے گئے۔

اس سے قبل وزیر اعظم آفس اس بات کی تصدیق کر چکا ہے کہ جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ صوفی کو بھی وی چیریٹی کی جانب سے 2012 میں ایک تقریب میں شرکت کرنے پر 1500 ڈالر ادا کیے گئے تھے۔

یہ جسٹن ٹروڈو کی جانب سے لبرل پارٹی کی قیادت سنبھالنے سے پہلے کی بات ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق وی چیریٹی کو مالی بے ضابطگیوں کے حوالے سے تحقیقات کا سامنا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جمعرات کو وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ’وزیر اعظم کے رشتہ دار اپنے طور پر مختلف اداروں اور ذاتی وجوہات پر تقریبات میں شریک ہوتے ہیں۔ یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ یہ ایک ایسی چیریٹی سے متعلق ہے جو طالب علموں کو مدد فراہم کرتی ہے۔‘

کینیڈا کی قدامت پسند حزب اختلاف کی جانب سے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو پر سخت تنقید کی جا رہی ہے اور ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے ’ایک ایسی چیریٹی سے تقریباً ایک ارب ڈالر کا معاہدہ کیا ہے جس کے لبرل پارٹی سے قریبی تعلقات ہیں اور ان کے اہل خانہ بھی اس چیریٹی سے تین لاکھ ڈالر وصول کر چکے ہیں۔‘

اس سے قبل بھی کینڈا کے ایتھکس کمشنر 2017 میں جسٹن ٹروڈو کی جانب سے کونفلکٹ آف انٹرسٹ ایکٹ اور گذشتہ سال لیبیا میں معاہدے حاصل کرنے کے لیے رشوت دینے والی کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی پر اثر انداز ہونے کے حوالے سے رپورٹس جاری کر چکی ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا