اسرائیل مسجد اقصی کے تقدس کا احترام کرے: اردن

اردن کی وزارت خارجہ نے تل ابیب کو بھیجے جانے والے ایک سفارتی مراسلے میں کہا ہے کہ اسرائیل بطور ایک قابض کے مسجد اقصی الحرم شریف کے تقدس کا احترام کرے ۔

(اےایف پی)

اردن کی حکومت نے اسرائیل سے مسجد اقصی کے تقدس کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مسجد اقصی کو کرونا کی وبا کے باعث دو ماہ کے لیے بند رہنے کے بعد حال ہی میں کھولا گیا ہے۔
اردن کی سرکاری نیوز ایجنسی پیٹرا کے مطابق وزارت خارجہ نے تل ابیب کو بھیجے جانے والے ایک سفارتی مراسلے میں کہا ہے کہ اسرائیل بطور ایک قابض کے 'مسجد اقصی الحرم شریف کے تقدس کا احترام کرے اور اشتعال انگیز کارروائیوں اور خلاف ورزیوں سے گریز کرے۔'

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

عرب نیوز کے مطابق اردن کی وزارت خارجہ کے ترجمان ذی فلاح الفائز نے مسجد اقصی میں اسرائیلی خلاف ورزیوں کی مذمت بھی کی۔ حال ہی میں اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے ہزاروں یہودی انتہاپسندوں کو مسجد میں داخلے کی اجازت دی گئی تھی۔
مسجد الاقصی اردن کے زیر انتظام محکمہ یروشلم اوقاف کے زیر سرپرستی ہے اور یہ ادارہ مسجد سے جڑے تمام معاملات کے انتظامات دیکھتا ہے۔ وزارت خارجہ ترجمان کی جانب سے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا گیا وہ اسرائیل پر ان خلاف ورزیوں کے خاتمے کے لیے دباو ڈالے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا