'مجھے آج سے ریٹائر سمجھا جائے'

سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے۔

39  سالہ وکٹ کیپر بلے باز دھونی بھارت کے ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جن کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے(فائل تصویر: اے ایف پی)

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

ہفتے کو سامنے آنے والے اس اعلان کے مطابق دھونی بدستور آئی پی ایل کھیلتے رہیں گے لیکن اب وہ بین الااقوامی میچوں میں بھارت کی نمائندگی نہیں کریں گے۔

39  سالہ وکٹ کیپر بلے باز دھونی بھارت کے ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جن کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ ان کے فینز کی جانب سے کئی مہینوں سے ان کے اس اعلان کا انتظار کیا جا رہا تھا۔

دھونی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کی جانے والی پوسٹ میں لکھا: 'آپ کے پیار اور حمایت کا شکریہ، مجھے آج کے موجودہ وقت سے ریٹائر سمجھا جائے۔'

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

Thanks a lot for ur love and support throughout.from 1929 hrs consider me as Retired

A post shared by M S Dhoni (@mahi7781) on

چنائی سپر کنگز کے چیف ایگزیکٹو کاسی وشواناتھن نے خبر رساں ادارے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دھونی اگلے مہینے سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والی آئی پی ایل میں ان کی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

دھونی 2014 سے ٹیسٹ میچوں سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں اور گذشتہ سال بھارتی ٹیم کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد وہ بھارت کے لیے نہیں کھیل سکے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دھونی 2007 میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور 2011 میں ایک روزہ ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں۔

دھونی کے ریٹائرمنٹ کے اعلان پر کئی موجودہ اور سابق بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے ان کی شاندار کرکٹ خدمات پر خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

بھارتی کھلاڑی محمد کیف نے ٹوئٹر پر دھونی کے حوالے سے لکھا: 'ایک ایسا شخص جس نے چھوٹے شہر سے تعلق رکھنے والے ہر کرکٹر کو امید دلائی کہ وہ اپنے کیریئر کا آغاز کرے۔'

انہوں نے مزید لکھا کہ دھونی نے آخری الوداع کے لیے یوم آزادی کا انتخاب کیا، جو بہت اہمیت رکھتا ہے۔

سابق بھارتی کرکٹر روی شاستری نے دھونی کے ساتھ گزرے وقت کو ان الفاظ میں بیان کیا۔ 'ڈریسنگ روم کا حصہ بننا اور آپ کو ایک ماہر پیشہ ور کی حیثیت سے دیکھنا ایک اعزاز کی بات ہے۔'

جسپرت بھمرا نے دھونی کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کرکے کچھ یادیں شیئر کیں۔

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ