صدر ٹرمپ کی شکل والی خطرناک نشہ آور گولیوں پر پولیس کا انتباہ

بیڈفورڈشائر پولیس کے مطابق: 'مجرم منشیات کو بیچنے اور مزید پرکشش بنانے کے لیے نئے طریقے تلاش کر رہے ہیں۔ ہم نے ایم ڈی ایم اے (نشہ آور) گولیاں دیکھی ہیں جن کی شکل مختلف معروف اشیا جیسی تھی اور حالیہ مثال ڈونلڈ ٹرمپ کی ہے۔'

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ (اے ایف پی)

برطانوی پولیس کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شکل والی طاقتور ایکسٹیسی  (نشہ آور) گولیوں کے بارے میں انتباہ جاری کیا گیا ہے۔ یہ گولیاں بیڈفورڈشائر کے علاقے سے ضبط کی گئی ہیں۔

بیڈفورڈشائر پولیس کے مطابق لوٹن کے علاقے سے ایک 30 سال سے زیادہ عمر کے شخص کو نارنجی رنگ کی گولیاں فراہم کرنے کے شک پر گرفتار کیا گیا ہے، جن کا ڈیزائن امریکی صدر ٹرمپ کے چہرے جیسا ہے۔

کرائم انویسٹی گیشن ٹیم کے ڈی ٹیکٹو سارجنٹ ریان بارنز کا کہنا ہے کہ 'مجرم منشیات کو بیچنے اور مزید پرکشش بنانے کے لیے نئے طریقے تلاش کر رہے ہیں۔ ہم نے ایم ڈی ایم اے (نشہ آور) گولیاں دیکھی ہیں جن کی شکل مختلف معروف اشیا جیسی تھی اور حالیہ مثال ڈونلڈ ٹرمپ کی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے چہرے جیسی یہ گولیاں بہت خطرناک ہیں اور ان میں ایم ڈی ایم اے کی مقدار بہت زیادہ ہے جو انہیں لینے والوں کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔'

سارجنٹ بارنز کا مزید کہنا ہے کہ 'اگر آپ ایسے کسی نشے کو دیکھیں تو اپنی حفاظت کے پیش نظر اسے لینے سے اجتناب کریں۔ آپ کو نہیں معلوم ہو سکتا کہ ان میں کیا شامل ہے۔'

بیڈفورڈشائر پولیس کا مزید کہنا تھا کہ اس نشے کی زیادہ مقدار کی نشاندہی جسم کے زیادہ گرم ہونے، بے چینی، چکر  آنے، ہذیانی کیفیت یا جھٹکے لگنے کی صورت میں ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

 2018 میں ڈرگ سیفٹی ٹیسٹنگ تنظیم دی لوپ نے وائے ناٹ فیسٹول میں ڈونلڈ ٹرمپ کی شکل والی گولیاں ملنے کے بعد وارننگ جاری کی تھی۔ ڈربی شائر سے ملنے والی ان گولیوں میں ایم ڈی ایم اے کی مقدار 250 ملی گرام سے زیادہ تھی جو گولیوں کی اوسط ڈوز سے زائد ہے۔

گذشتہ سال فلوریڈا پولیس نے ٹرمپ کی شکل والی گیولیاں برآمد کی تھیں لیکن یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ گولیاں کیا اسی مقام پر تیار کی گئی تھیں جہاں برطانیہ سے ملنے والی گولیاں تیار ہوئی ہیں۔

حالیہ برسوں میں ایکسٹیسی گولیوں کو معروف برانڈز جیسے کہ یو پی ایس، سپرمین اور ڈونکی کنگ جیسے نام دیے گئے ہیں۔ روسی صدر ولادی میر پوتن کے چہرے کے ڈیزائن جیسی ایم ڈی ایم اے گولیاں بھی سامنے آ چکی ہیں۔


اس رپورٹ میں پریس ایسوسی ایشن کی معاونت شامل ہے۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی صحت