ریٹائرمنٹ کا سوچنے والا کھلاڑی ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل

جمی نیشم 18 ماہ سے ریٹائرمنٹ کے بارے میں سوچ رہے تھے کہ اچانک انھیں ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔

اے ایف پی فوٹو

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں دو ماہ سے بھی کم کا عرصہ رہ گیا ہے اور اس میں حصہ لینے والی ٹیمیں اپنے ممکنہ سکواڈز کے ناموں کا اعلان کر رہی ہیں۔

ایسی ہی ٹیموں میں نیوزی لینڈ بھی شامل ہے جس نے اپنے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

کیوی سکواڈ میں ایک ایسے کھلاڑی کو شامل کیا گیا ہے جو اس کھیل کو خیرباد کہنے کا سوچ رہا تھا۔

جارہانہ بلے بازی کرنے والے آل راؤنڈرجمی نیشم 18 ماہ سے ریٹائرمنٹ کے بارے میں سوچ رہے تھے کہ اچانک انھیں ورلڈ کپ کے سکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔

انھوں نے اپنی سلیکشن کے بارے میں کہا یہ ’بالکل غیرحقیقی‘ ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جمی نیشم کو 2017 میں ہونے والی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں مایوس کن کارکردگی کے بعد نہ صرف قومی ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا تھا بلکہ وہ اپنی ڈومیسٹک ٹیم میں بھی جگہ نہیں بنا پا رہے تھے۔

تاہم انھیں رواں سال جنوری میں اچانک قومی ٹیم میں موقع دیا گیا جہاں انھوں نے 13 گیندوں پر 47 رنز کی اننگز کھیل کر اپنے کریئر کا دوبارہ شاندار آغاز کیا۔

آئی سی سی کے مطابق جمی نیشم نے صحافیوں کو بتایا کہ ’میں نے دراصل نیوزی لینڈ پلیئرز ایسوسی ایشن کے سربراہ ہیتھ ملز کو کال کی اور بتایا کہ میں ریٹائر ہونے والا ہوں۔‘

’میں ان کا مشکور ہوں کیونکہ انھوں نے مجھے قائل کیا کہ میں تھوڑا صبر کروں اور تین، چار ہفتوں بعد پھر سے آؤں۔ اس کے بعد سے میں آگے بڑھ رہا ہوں، ویلنگٹن میں میری واپسی ہوئی اور اب قومی ٹیم تک پہنچ گیا۔ یہ سب میرے لیے غیرحقیقی سفر ہے۔‘

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ