نیٹ فلکس اور چار بھارتی ارب پتی آمنے سامنے

فراڈ کے الزامات کا سامنے کرنے والے چار ارب پتی نیٹ فلیکس کی نئی دستاویزی سیریز 'بیڈ بوائے بلین ائیرز' کی ریلیز رکوانے کے لیے عدالت سے رجوع کر چکے ہیں۔

نیٹ فلیکس نے سیریز کی اس ماہ ہونے والی ریلیز کو بہار کی ہائی کورٹ کے حکم پر روک دیا ہے۔(نیٹ فلکس)

سٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے ایک بھارتی عدالت کی جانب سے اپنی نئی دستاویزی سیریز 'بیڈ بوائے بلین ائیرز' کی ریلیز روکنے کے فیصلے کو 'آزادی اظہار پر قدغن' قرار دیا ہے۔

 یہ نیٹ فلکس سیریز بھارت کے  چار ارب پتی شراب کے تاجر وجے مالیا، سہارا گروپ کے مالک سبرتا روے، بھارتی آئی ٹی ایگزیکٹیو راما لنگا راجو اور جیولر نیراو مودی پر بنائی گئی ہے، جنہیں دھوکہ دہی کے الزامات کا سامنا ہے۔

نیٹ فلکس نے سیریز کی اس ماہ ہونے والی ریلیز کو بہار کی ہائی کورٹ کے حکم پر روک دیا ہے۔ عدالت میں سہارا گروپ نے موقف اپنایا تھا کہ یہ سیریز سبرتا روئے کی نجی زندگی کے حوالے سے حقوق کی خلاف ورزی کرتی ہے۔

روئے اس وقت ضمانت پر ہیں اور عدالت  نے  انہیں غیر قانونی طور پر کمائے جانے والے اربوں ڈالرز واپس لوٹانے کا حکم دیا ہے۔ روئے نے ان تمام الزامات کو مسترد کیا ہے جبکہ ان کے وکیل کے مطابق انہوں نے متاثرین کو تمام  رقم ادا کر دی ہے۔

نیٹ فلکس کے مطابق یہ دستاویزی سیریز عام معلومات جمع کر کے بنائی گئی ہے۔ عدالت میں نیٹ فلکس کی جانب سے جمع کروائی گئی ایک فائلنگ کے مطابق سیریز کے ریلیز ہونے سے پہلے اس کو روکنے کا عدالت کا فیصلہ 'آزادی اظہار کو روکتا ہے' اور نیٹ فلکس کو 'عوامی مفاد کے معاملے پر' اظہار رائے کی آزادی کا حق حاصل ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بھارت میں نیٹ فلکس کے کئی شوز کو 'نازیبا مواد' یا 'جذبات مجروح کرنے' پر قانونی مشکلات کا سامنا رہا ہے لیکن 'بیڈ بوائے بلین ائیرز' سب سے ہائی پروفائل کیس ہے۔

یاد رہے بھارت نیٹ فلکس کے لیے ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے۔ بھارتی ریاست بہار کی ہائی کورٹ کے مطابق یہ سیریز سبرتا روئے کی 'ساکھ کو یقینی طور پر نقصان' پہنچائے گی۔

سبرتا روئے نے اس بارے میں ابھی تک اپنا موقف نہیں دیا۔

نیٹ فلکس  کے مطابق اس سیریز کی تشہیر پر اس  نے بہت بڑی رقم خرچ کی ہے اور عدالتی حکم امتناع نیٹ فلکس کے لیے مالی اور ساکھ کے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔

نیٹ فلکس نے 'بیڈ بوائے بلین ائیرز' کو ایک تحقیقاتی ڈاکیوسیریز قرار دیا ہے جو بھارت کے معروف ٹائیکونز کے مبینہ  لالچ، دھوکہ دہی اور بدعنوانی کو بے نقاب کرتی ہے۔

نیٹ فلکس کو اس وقت صرف سہارا کی قانونی کارروائی کا سامنا نہیں بلکہ رامالنگا راجو نے بھی نیٹ فلکس کے خلاف  عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔ راجو پر ایک دہائی قبل ایک ارب ڈالرز کے فراڈ کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

انہوں نے بھی نیٹ فلکس کے اس شو کی ریلیز رکوانے کے لیے عدالتی حکم نامہ حاصل کر رکھا ہے۔  راجو کے وکیل کے مطابق وہ اس حوالے سے قانونی کارروائی جاری رکھیں گے۔

نیٹ فلکس کی دونوں کیسز میں اپیل اگلے کچھ روز میں سنی جا سکتی ہیں۔ نیراو مودی اور وجے مالیا نے بھی نیٹ فلکس کی سیریز کے خلاف پٹیشنز فائل کر رکھی ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فلم