سعودی عرب کا واحد کیفے جہاں پالتو کتے بھی جاسکتے ہیں

الخبر شہر میں 'بارکنگ لاٹ' نامی کیفے کے آغاز نے سعودی شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے، جہاں وہ اپنے پالتو جانوروں کے ساتھ بیٹھ کر کافی پی سکتے ہیں۔

سعودی عرب میں کتوں کے مالکان خوش ہیں کہ اب وہ اپنے پسندیدہ پالتو جانوروں کے ساتھ نئے کیفے میں بیٹھ کر کافی پی سکتے ہیں۔ یہ سعودی عرب میں اپنی نوعیت کا پہلا کیفے ہے۔

اسلام میں کتے کو ناپاک جانور سمجھا جاتا ہے اور سعودی عرب میں عوامی مقامات پر ان پر پابندی عائد ہے، لیکن الخبر شہر میں رواں برس جون میں 'بارکنگ لاٹ' نامی کیفے کے آغاز نے ملک میں موجود کتے پالنے والوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سعودی عرب کی مذہبی پولیس نے جانوروں کو ساتھ گھمانے پر پابندی عائد کر رکھی تھی۔ ان کے مطابق جانوروں کی آڑ میں مرد خواتین پر جملے بازی کرتے تھے لیکن اس پابندی کی خلاف ورزی اب ایک عام بات بن چکی ہے جبکہ عوامی مقامات پر جانوروں کی موجودگی بھی عام ہو چکی ہے۔

تاہم اب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2030 کے تحت سعودی عرب میں بڑی تبدیلیاں آ رہی ہیں۔کئی شہروں میں اینمل شیلٹرز بھی بن چکے ہیں اور آوارہ جانوروں کو پالنا بھی ایک مقبول شوق بن رہا ہے۔

'بارکنگ لاٹ' کی کویتی مالک دلال احمد کا کہنا ہے کہ انہیں یہ خیال سعودی عرب کے سفر کے دوران آیا۔ ان کا کہنا تھا: 'میں اپنے کتے کے ساتھ سعودی عرب آئی لیکن مجھے اسے اپنے ساتھ ساحل پر گھمانے کی اجازت نہیں ملی۔ مجھے افسوس ہوا اس لیے میں نے فیصلہ کیا کہ میں ایک کیفے کھولوں گی جہاں مالکان اپنے کتوں کے ساتھ آ سکیں گے۔'

ان کے کیفے پر نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اپنے مختلف قسم کے کتوں کے ساتھ آتے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کچھ جانور کیفے میں گیندوں سے کھیلتے رہتے ہیں جبکہ کچھ اپنے مالکان کی گود میں بیٹھے رہتے ہیں۔ کچھ جانور کاؤنٹر پر اپنے مالکان کا انتظار کرتے ہیں جو مشروبات پینے میں مصروف ہوتے ہیں۔

کیفے کے ایک حصے میں کتوں کو نہلانے اور صفائی ستھرائی کی خدمات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔

سعودی شہری جوہارہ کہتی ہیں: 'یہ خیال بہت نیا ہے۔ ایک ایسی جگہ جہاں کتے آ کر باقی کتوں سے مل سکیں۔'

سعودی عرب سے ہی تعلق رکھنے والے نواف کہتے ہیں کہ اس کیفے آنے کا ان کا پہلا تجربہ بہت خوبصورت تھا۔ انہوں نے بتایا: 'میں یہاں کتوں سے کھیلنے آیا تھا جو سعودی عرب میں پہلی بار ایک کیفے رکھتے ہیں۔'

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا