دبئی: لفٹ میں خاتون کو ہراساں کرنے والا پاکستانی نوجوان گرفتار

پاکستانی نوجوان نے فلپائنی خاتون کو پہلے شادی کی پیشکش کی لیکن جواب نہ ملنے پر لفٹ میں خاتون کو نامناسب انداز سے چھوا۔

توقع ہے کہ مقدمہ فیصلہ 19 اکتوبر کو سنایا جائے گا(تصویر بشکریہ گلف نیوز)

دبئی پولیس نے فلپائن سے تعلق رکھنے والی خاتون کو نامناسب انداز میں چھونے کے الزام میں پاکستانی نوجوان کو گرفتار کر لیا۔

اخبار 'گلف نیوز' کے مطابق 30 سالہ متاثرہ خاتون نے عدالت کو بتایا کہ وہ گذشتہ ماہ کام ختم ہونے کے بعد اپنے اپارٹمنٹ واپس جا رہی تھیں، جب انہوں نے ملزم کو اپنی جانب آتے دیکھا۔

نوجوان نے خاتون کے ساتھ بات کرنے کی کوشش کی لیکن خاتون نے انہیں نظرانداز کر دیا۔ اس کے بعد نوجوان خاتون کے پیچھے لفٹ میں گئے جہاں انہوں نے خاتون کو کاندھے سے لے کر نیچے تک ہاتھ لگایا۔

خاتون نے اپنے بیان میں کہا: 'انہوں نے میرے ساتھ بات کرنے کی کوشش کی لیکن میں اپنی رہائش گاہ کی طرف چلتی رہی۔ وہ میرے ساتھ لفٹ میں داخل ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مجھ سے محبت کرتے ہیں اور شادی کرنا چاہتے ہیں۔ میں نے انہیں دور رہنے کو کہا لیکن انہوں نے میرے جسم کو نامناسب انداز میں ہاتھ لگایا۔'

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جب لفٹ تیسری منزل پر پہنچی تو خاتون بھاگ کر اپنے اپارٹمنٹ میں چلی گئیں اور پولیس کو اطلاع کر دی۔

خاتون نے مزید بتایا: 'میں نے سکیورٹی گارڈ کو بتایا جنہوں نے نگرانی کے لیے نصب کیمرے چیک کیے تاکہ مشکوک شخص کو شناخت کیا جا سکے۔'

دبئی پولیس نے 25 سالہ پاکستانی شہری کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان پر فلپائنی خاتون سے بدسلوکی کا الزام لگایا گیا ہے۔ توقع ہے کہ مقدمہ فیصلہ 19 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا