جب صلاح نے ہراساں کیے جانے والے بے گھر شخص کی مدد کی

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق مصر سے تعلق رکھنے والے فٹ بالر محمد صلاح نے ڈیوڈکریگ نامی شخص کو 100 پاؤنڈز دینے سے قبل انہیں ہراساں کرنے والوں کی سرزنش بھی کی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں مصر سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی کھلاڑی کو ڈیوڈکریگ نامی شخص کو 100 پاؤنڈ دیتے دیکھا جا سکتا ہے(سکرین گریب)

مصر سے تعلق رکھنے والے فٹ بالر محمد صلاح نے ایک بےگھر شخص کو چند افراد کے ہاتھوں ہراساں کیے جانے سے بچا لیا اور بعد میں انہیں 100 پاؤنڈز بھی دیے۔

لیورپول فٹ بال کلب کے سٹار گذشتہ ماہ ریڈز کلب کی آرسینل کلب پر 3-1 سے فتح کے بعد این فیلڈ کے قریب واقع ایک پیٹرول سٹیشن کے قریب تیزی سے حرکت میں آئے اور ممکنہ محاذ آرائی کو ٹھنڈا کر دیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں مصر سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی کھلاڑی کو ڈیوڈکریگ نامی شخص کو 100 پاؤنڈ دیتے دیکھا جا سکتا ہے جو حیران پریشان کھڑے تھے۔

اخبار ’دا سن‘نے کریگ کے الفاظ بیان کیے: ’صلاح اتنے ہی شاندار تھے جتنے وہ میدان میں لیورپول کے لیے ہوتے ہیں۔‘

انہوں نے بتایا: ’لڑکوں کا گروپ جو کچھ مجھے کہہ رہا تھا انہوں نے وہ سنا۔ اس کے بعد وہ لڑکوں کی جانب مڑے اور کہا کہ چند برسوں میں تم بھی یہ ہو سکتے ہو۔‘

’مجھے صرف اتنا پتہ ہے کہ جب صلاح نے مجھے 100 پاؤنڈ دیے تو میں خیالوں کی دنیا میں نہیں تھا۔ وہ کیا مکمل لیجنڈ ہیں۔‘

کریگ نے بتایا کہ چند افراد کا گروپ انہیں تنگ کر رہا تھا اور مختلف ناموں سے پکار رہا تھا، لیکن تب صلاح نے ان کی مدد کے لیے کیش مشین تک جانے سے پہلے ان لوگوں سے بات کی۔

ماضی میں مزدوری کرنے والے 50 سالہ شخص نے مداخلت پر اور مدد کرنے پر صلاح کو ’حقیقی ہیرو’ کہہ کر سراہا ہے۔

صلاح مصر کے ہیرو کیسے بنے؟

خصوصی اقتباس: کتاب ’میڈ ان افریقہ‘کے ایک اقتباس کی تفصیل کے مطابق لیورپول فٹ بال کے لیے کھیلنے والے صلاح نے کھیل میں اس طرح ترقی کی ہے جس طرح مصر کی تاریخ میں کوئی نہیں کر سکا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے جرگن کلوپ (پریمیئر لیگ کلب لیورپول کے مینیجر) کی طرف سے شاندار فارم میں سیزن کا آغاز کیا اور پانچ میچوں میں پانچ گول کیے۔

مصرکے لیے بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے کے بعد صلاح میری سائیڈ ڈربی (ایورٹن اور لیورپول کے درمیان فٹ بال میچ) میں ریڈز کلب کے ساتھ واپس ایکشن میں آجائیں گے۔ فٹ بال کے ان مقابلوں کی کئی سال سے بہت زیادہ امید کی جا رہی ہے۔

صلاح نے گذشتہ ہفتے دو گول کیے لیکن پریمیئر لیگ چیمپیئنز کو ایسٹن ولا فٹ بال کلب کے ہاتھوں 7-2  کی ذلت آمیز شکست سے نہ بچا سکے۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سوشل