بلوچستان کے واحد فش فارم میں سوات کی ٹراؤٹ

کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک میں 1954 سے سوات کی ٹراؤٹ مچھلی کی فارمنگ جاری ہے اور یہاں 60 سے 70 ہزار تک مچھلیوں کی بریڈنگ ہوتی ہے۔

بلوچستان میں 1954 سے ٹراؤٹ مچھلی کی فارمنگ کا سلسلہ شروع ہوا اور محکمہ ماہی گیری نے ٹراؤٹ مچھلیوں کی ہیچری کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک میں قائم کی۔

اس فارم کے انچارج نور محمد کے مطابق یہ بلوچستان کا واحد ٹراؤٹ فارم ہے، جہاں سوات سے لائی گئی مچھلیوں کو رکھا گیا ہے۔ نور محمد محکمہ ماہی گیری میں انسپکٹر اور اس فش فارم کی دیکھ بھال کے ذمہ دار بھی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ چونکہ ٹراؤٹ مچھلی ٹھنڈے پانی میں رہنے والی مچھلی ہے، اس لیے فارم کو یہاں بنایا گیا جہاں اسے سرد پانی میسر ہے۔ ان کے مطابق یہاں ٹراؤٹ کی بریڈنگ بھی کی جاتی ہے جس کا سلسلہ دسمبر میں شروع ہو جاتا ہے اور جنوری، فروری تک چلتا ہے۔

فارم کے انچارج نے بتایا کہ مارچ میں انڈوں سے بچے نکل آتے ہیں، جنہیں پھر ٹھنڈے پانی کی جگہوں جیسے ہنہ جھیل، سپین کاریز، ولی تنگی، شابان اور زیارت میں ڈیم میں ڈالتے ہیں۔ ان کے مطابق صوبے کا دوسرا فش فارم قلات میں بنایا جارہا ہے وہاں پر ہربوئی میں ٹھنڈا پانی ہے۔

مچھلیوں کی خوارک کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ گوشت خور مچھلی ہے اور اسے ہفتے میں تین بار جگر کھلایا جاتا ہے اور آٹے میں سویا بین آئل، فش میل، وٹامن فلامکس شامل کرکے دیا جاتا ہے۔

 

مچھلیوں کی بریڈنگ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ہیچری میں اس کی مصنوعی طریقے سے بریڈنگ کی جاتی ہے، ایک تھال یا ڈش میں انڈے نکالے جاتے ہیں پھر نر کا سپرم ڈال دیا جاتا ہے اور ہیچنگ روم میں رکھ دیا جاتا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

نورمحمد نے مزید بتایا کہ انڈے رکھنے کے 76 دن کے بعد بچے نکل آتے ہیں۔ ’اس کی صفائی بھی ضروری ہے اور اسے چلتا ہوا پانی چاہیے، ایک مہینے تک ان کو یہاں رکھا جاتا ہے، مارچ اور مئی میں اس کو منتقل کرنا شروع کردیتے ہیں، پھر جہاں لوگ مانگتے ہیں۔‘

نور محمد کے مطابق ابھی انہوں نے جن ڈیموں میں ٹراؤٹ فش کے بچے ڈالے ہیں محکمے کی اجازت سے کوئی بھی ان کا شکار کر سکتا ہے۔ ‘جو مچھلی انڈے دینا شروع کرتی ہے تو یہ 170 دن سے شروع ہوکر 800 اور 1200 تک انڈے دیتی ہے، جبکہ بڑی مچھلی 1800 تک انڈے بھی دیتی ہے۔

نور محمد نے بتایا کہ وہ اس فارم میں 60 سے 70 ہزار تک مچھلیوں کی بریڈنگ ہوتی ہے، جس کی بعد میں سٹاکنگ کی جاتی ہے اور انہیں ڈیموں، ٹھنڈے پانیوں، تالابوں میں رکھا جاتا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان