غیر ملکی ہتھیار خریدنے پر پابندی اٹھنے کے بعد ایران کی پہلی فضائی مشقیں

ایران مبینہ طور پر نئے طیارے خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ وہ ابھی تک امریکی ایف۔ 14 ٹوم کیٹ، ایف۔4 اور ایف۔ 5 طیارے اڑا رہا ہے جو 1979 کے اسلامی انقلاب سے پہلے کے ہیں۔

(اے ایف پی فائل)

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق ملکی فضائیہ نے آج سے سالانہ مشقیں شروع کر دی ہیں۔

ان مشقوں میں مقامی سطح پر تیار کئے گئے ڈرونز اور دوسرے طیاروں کے ساتھ  امریکی اور روسی ساختہ پرانے جیٹ لڑاکا طیارے حصہ لے رہے ہیں۔
خبر رساں ادارے ایسوی ایٹڈ پریس کے مطابق مشقوں کے دوران دو روز تک آٹھ فضائی اڈوں کی فورسز میزائل داغنے اور فضا میں ایندھن بھرنے کی مشق کریں گی۔
ایران پرایک دہائی سے اسلحے کی خریدوفروخت کی پابندی عائد تھی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس عرصے میں ہونے والی یہ دوسری مشقیں ہیں۔

ایران پابندی کی وجہ سے غیرملکی ہتھیار جیسے کہ ٹینک اور لڑاکا طیارے نہیں خرید سکتا تھا، یہ پابندی اکتوبر میں ختم ہو گئی تھی۔
ایران مبینہ طور پر نئے طیارے خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ وہ ابھی تک امریکی ایف۔ 14 ٹوم کیٹ، ایف۔4 اور ایف۔ 5 طیارے اڑا رہا ہے جو 1979 کے اسلامی انقلاب سے پہلے کے ہیں۔
ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان 2015 میں ہونے والے ایٹمی معاہدے کے مطابق ایران پر اسلحے کی خریداری پر عائد پابندی ختم ہو چکی ہے۔

یہ پابندی امریکہ کے اعتراض کے باوجود ختم ہوئی۔ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ ایٹمی معاہدے سے الگ ہو گئے  تھے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا