بختاور بھٹو کی منگنی طے، کیا کارڈ میں ’غلطی‘ ہے؟

 بلال ہاؤس کراچی کے ایک اعلامیے کے مطابق منگنی کی تقریب 27 نومبر کو ہوگی، جس کے لیے دعوت نامے بھی تقسیم کردیے گئے ہیں۔ 

دعوت نامے کا کارڈ انتہائی منفرد طریقے سے بنایا گیا ہے، جس پر بے نظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کی شادی کی تصویر بھی لگائی گئی ہے (تصاویر: سوشل میڈیا)

سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی اس ماہ کی 27 تاریخ کو طے ہوگئی ہے۔ 

بلال ہاؤس کراچی کے ایک اعلامیے کے مطابق منگنی کی تقریب 27 نومبر کو بلاول ہاؤس کراچی میں منعقد ہوگی، جس کے لیے دعوت نامے بھی تقسیم کردیے گئے ہیں۔ 

دعوت نامے کا کارڈ انتہائی منفرد طریقے سے بنایا گیا ہے، جس پر بے نظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کی شادی کی تصویر بھی لگائی گئی ہے۔ 

دعوت نامے کے مطابق بختاور بھٹو زرداری کی منگنی یونس چوہدری کے صاحبزادے محمود چوہدری سے ہوگی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کارڈ میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ منگنی کی تقریب میں شرکت کرنے والے مہمان بذریعہ ای میل دعوت قبول کریں گے، جس میں انہیں اپنا پورا نام اور رابطہ نمبر لکھنا ہوگا۔  

دعوت نامے کے مطابق کرونا (کورونا) وبا کے باعث منگنی کی تقریب میں ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے گا اور تمام شرکا کو کرونا کے منفی ٹیسٹ کی رپورٹ کی سکین شدہ کاپی تقریب میں شرکت سے 24 گھنٹے پہلے ای میل کرنا ہوگی۔  

مزید کہا گیا کہ منگنی کی تقریب میں موبائل فون اور فوٹوگرافی کی اجازت نہیں،صرف بلاول ہاؤس کے آفیشل فوٹو گرافر ہی تصویریں اور ویڈیو بناسکتے ہیں، جو بعد میں مہمانوں کو بھیج دی جائیں گی۔ 

منگنی کا دعوت نامہ سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہیں لوگوں کی جانب سے مبارکبادی پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

نسیم صدیقی نامی صارف نے بختاور بھٹو زرداری کی آئندہ زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

دیگر صارفین نے بھی بختاور بھٹو زرداری کو مبارکباد دی۔

دوسری جانب بختاور بھٹو زرداری کو مبارکباد دینے والوں کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کی بھی کمی نہیں، جنہوں نے کارڈ میں غلطیاں بھی نکال ڈالیں۔

آمنہ جبین نےلکھا: ’ کیا بختاور صرف بے نظیر بھٹو کی بیٹی ہیں؟ اور کیا آصف زرداری ابھی بھی صدر ہیں؟

ڈاکٹر فہیم ابڑو نے بھی منگنی کے کارڈ میں اسی قسم کی غلطی کی نشاندہی کی۔

جس پر ایک صارف نے لکھا کہ ’والدہ کے نام سے شناخت کیے جانے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے اور آصف علی زرداری پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے صدر ہیں۔‘

کراچی مومی کے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک صارف نے کارڈ میں لفظ ’محترمہ‘ کے املا میں بھی غلطی نکال ڈالی۔

ان سب باتوں سے قطع نظر زیادہ تر صارفین بختاور کے ہونے والا دلہا کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب ہیں، جن کے حوالے سے ابھی تک کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سوشل