وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے خصوصی بین الصوبائی اجلاس کے بعد کہا ہے کہ بچوں اور اساتذہ کی جان سب سے زیادہ عزیز ہے تاہم البتہ ابھی سکول بند کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا۔
میڈیا اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں بین الصوبائی وزرا برائے تعلیم کا خصوصی اجلاس نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں ہوا۔ اجلاس میں تمام صوبائی وزرائے تعلیم نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
دوران اجلاس کرونا کی دوسری لہر میں تعلیمی اداروں میں کرونا کیسز کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں تجویز کیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں کرونا کے کیسزخطرناک حد تک بڑھ گئے ہیں۔
میڈیا اطلاعات کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات نومبر سے جنوری تک کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
وزیر تعلیم شفقت محمود نے بیان دیا کہ بچوں اور اساتذہ کی جان سب سے زیادہ عزیز ہے ، البتہ ابھی سکول بند کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا نیز تعلیمی اداروں سے متعلق جو بھی فیصلہ ہوا، سب کو عمل کرنا ہوگا۔
اجلاس ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردیا گیا، ایک ہفتے بعد معاملے کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔
پاکستان میں اس وقت کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد تین لاکھ 59 ہزار ہے، تاحال صحت یاب ہونے والوں کا تناسب نوے فیصد سے زائد ہے جبکہ اموات کی تعداد 7160 تک پہنچ چکی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے2128 کیسز اور 19 اموات رپورٹ ہوئیں۔ فعال کیسز کی تعداد 2848 تک پہنچ چکی ہے۔