بھارت میں دیوالی کے اختتام پر گوبر کا تہوار

گورے ہبا نامی اس تہوار میں شرکت کرنے والے افراد ایک دوسرے پر گوبر پھینکتے ہیں، جن کا ماننا ہے کہ ان کے دیوتا بیرشوارا سوامی گائے کے گوبر میں پیدا ہوئے تھے۔

بھارت میں درجنوں دیہاتیوں نے دیوالی کے اختتام کے بعد ایک دوسرے پر گوبر پھینک کر ہندو مذہب کا ایک تہوار منایا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق گورے ہبا نامی اس تہوار میں شرکت کرنے والے افراد ایک دوسرے پر گوبر پھینکتے ہیں۔

سپین کے تہوار ’لا ٹومیٹینا‘ کی طرح، جس میں شریک افراد ایک دوسرے پر ٹماٹر برساتے ہیں، بھارت کے علاقے گوماتاپورا کے رہائشی ایک دوسرے پر گائے کا گوبر پھینکتے ہیں۔

یہ تہوار ان گاؤں والوں کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے، جن کا ماننا ہے کہ ان کے دیوتا بیرشوارا سوامی گائے کے گوبر میں پیدا ہوئے تھے۔

کچھ ہندو گائے اور اس سے جڑی ہر چیز کو مقدس اور شفا کا ذریعہ مانتے ہیں۔

ہندو قوم پرست بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے گائے کی حفاظت کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے اور کئی بھارتی ریاستوں میں گائے کو ذبح کرنے پر پابندی عائد کی جا چکی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مقامی سکول کے ہیڈ ماسٹر شامبو لنگپا نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا: ’قریب کے دیہات اور اضلاع کے افراد بھی اس تہوار میں شرکت کرنے کے لیے آتے ہیں۔‘

دن کا آغاز گاؤں میں گائے والے گھروں سے گوبر جمع کرنے سے ہوتا ہے۔ یہ علاقہ جنوبی بھارت کی ریاستوں کرناٹکا اور تامل ناڈو کے سنگم پر واقع ہے۔

گوبر کو ٹریکٹرز کے ذریعے قریبی مندر تک لایا جاتا ہے جہاں اس پر پھولوں کی مالا چڑھائی جاتی ہے اور اس کے بعد ایک پنڈت اس پر مذہبی رسومات ادا کرتا ہے، جس کے بعد اس گوبر کو ایک کھلی جگہ پر پھیلا دیا جاتا ہے اور نوجوان لڑکے اور مرد اس کے گولے بنا کر تیاری شروع کر دیتے ہیں۔

خواتین اور لڑکیاں اس گولے باری سے محفوظ رہنے کی کوشش میں چیزوں کے پیچھے چپھتی ہیں مگر فون پر ریکارڈ کرتے وقت اس کا نشانہ بن جاتی ہیں۔ 

کچھ لوگوں کو اس تہوار پر اعتراض ہو سکتا ہے لیکن اس میں شریک افراد کے لیے یہ لطف سے زیادہ بیماریوں کے علاج کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

سکول ٹیچر مہندرا کا کہنا ہے کہ ’جب آپ ہاتھ سے گائے کا گوبر اٹھاتے ہیں تو یہ بہت ساری بیماریوں کا علاج کر دیتا ہے اور مانا جاتا ہے کہ اس تہوار میں شرکت کرنے والا کبھی بیمار نہیں ہو گا۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا