جج کو رشوت کی کوشش: فرانس کے سابق صدر کے خلاف مقدمہ

پراسیکیوٹرز نے کہا ہے کہ سرکوزی نے ایک الزام کی انکوائری کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر جج کو مناکو میں پرکشش عہدے کی پیشکش کی۔

(اے ایف پی)

فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی پر جج کو رشوت دینے کی کوشش کے مقدمے کا آغاز آج سے ہو گا۔

یہ مقدمہ پہلے سے قانونی مشکلات کے شکار فرانسیسی سیاست دان کی ممکنہ طور پر مزید بدنامی کا سبب بن سکتا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پراسیکیوٹرز نے کہا ہے کہ سرکوزی نے ایک الزام کی انکوائری کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر جج کو مناکو میں پرکشش عہدے کی پیشکش کی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

 یہ انکوائری 2007 کی صدارتی مہم کے دوران کاسمیٹکس بنانے والی فرانسیسی کمپنی لوریل کی مالکہ لیلیان بیٹنکوٹ سے غیرقانونی طور رقوم وصول کرنے کے بارے میں ہے۔

تفتیش کاروں کو یہ بھی معلوم ہوا کہ سرکوزی نے اپنے وکیل سے خفیہ طریقے سے بات چیت کرنے کے لیے پال بسموتھ کے فرضی نام سے فون خریدا۔  جس کے بعد دونوں نے ملک کی اعلیٰ عدالت کے جج گلبرٹ ایزیبرٹ سے رابطے پر تبادلہ خیال کیا۔

سرکوزی پر 2007 کے صدارتی انتخاب میں لیبیا کے سابق ڈکٹیٹر کرنل معمر قذافی سے فنڈز لینے کا بھی الزام ہے۔ انہوں نے اس مہینے بی ایف ایم ٹیلی ویژن کو انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ کوئی بدیانت شخص نہیں ہیں۔ 65 سالہ سابق صدر اپنے جارحانہ انداز کی وجہ سے فرانس کے سب سے زیادہ مقبول سیاست دان ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی یورپ