آن لائن کلاس لیتے ہوئے سعودی استاد انتقال کر گئے

اطلاع ملتے ہی فوراً ہی کئی رفقائے کار اپنے ساتھی ٹیچر کی مدد کےلیے ان کے گھر پہنچ گئے، اسی دوران ہلال احمر کو بھی طلب کر لیا گیا لیکن ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے طبی معائنہ کے بعد بتایا کہ وہ زندگی کی بازی ہار چکے تھے ۔

(العربیہ اردو)

سعودی عرب کے  شہر دمام میں محمد حسن نامی ایک استاد آن لائن کلاس لیتے ہوئے طلبہ کے سامنے چل بسے۔

العربیہ ویب سائٹ نے روزنامہ عکاظ کے حوالے سے بتایا کہ مذکورہ استاد آن لائن کلاس لیتے ہوئے اچانک فرش پر گرے اور چند لمحوں کے دوران زندگی کی بازی ہار گئے ۔ 
وہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق مضامین کی آن لائن کلاس 'مدرستی' (مائی سکول) نامی پلیٹ فارم پر لیتے تھے۔
مدرستی نامی یہ پلیٹ فارم سعودی حکومت نے کرونا کے دوران آن لائن کلاسوں کے لیے بنایا ہے جس کی رسائی چھ ملین طالب علموں تک ہے۔ 
سکول کے ایک اور ٹیچر نے بتایا کہ انہیں اپنے رفیق کار کی موت کا علم ڈیوٹی ختم ہونے پر سوشل میڈیا کے ذریعے ہوا۔
کلاس کے دوران استاد سے رابطہ منقطع ہو جانے پر کئی طلبہ اور ساتھی اساتذہ نے واٹس ایپ پر اطلاع دی کہ وہ کلاس لیتے ہوئے چل بسے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان  کے ساتھی نے بتایا کہ حادثے کے وقت وہ سکول میں نہیں بلکہ  قریب واقع ایک محلے میں گھر سے بچوں کی آن لائن کلاس لے رہے تھے ۔
انہوں نے بتایا کہ مدرستی پلیٹ فارم کے ذریعے ان سے کلاس لینے والے طلبہ نے ہی اپنے دیگر اساتذہ کو واقعے کی اطلاع دی۔
اطلاع ملتے ہی فوراً ہی کئی رفقائے کار اپنے ساتھی ٹیچر کی مدد کےلیے ان کے گھر پہنچ گئے، اسی دوران ہلال احمر کو بھی طلب کر لیا گیا لیکن ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے طبی معائنہ کے بعد بتایا کہ وہ زندگی کی بازی ہار چکے تھے ۔
الخلیج ٹوڈے کے مطابق وہ پانچ برس قبل اس فیلڈ سے وابستہ ہوئے تھے۔

(العربیہ اردو)

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا