کرونا لاک ڈاؤن: 'آن لائن پیسے کمانے کے لیے کلاسز لے رہا ہوں'

بنوں کی یونیورسٹی میں کمپیوٹر سائنسز کے طالب علم عالم زیب کے مطابق ان چھٹیوں میں انہیں اپنے فائنل پروجیکٹ پر کام کرنے کا بھی بھرپور وقت مل گیا ہے۔

عالم زیب بنوں کی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے کمپیوٹر سائنسز میں ایم سی ایس کر رہے ہیں۔

کرونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کے تناظر میں تعلیمی اداروں کی بندش سے انہیں بہت فائدہ ہوا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے بتایا:  'میرا فائنل سیمسٹر ہے اور ہم پروجیکٹ پر کام کر رہے تھے۔ کرونا وائرس کی وبا پھیلنے سے جو چھٹیاں ملی ہیں تو مجھے ان سے بہت فائدہ ہو رہا ہے اور مجھے اپنے پروجیکٹ پر کام کرنے کا بھرپور وقت مل رہا ہے۔'

ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ وہ آن لائن پیسے کمانے کے لیے بھی انٹرنیٹ پر ایک پلیٹ فارم سے کلاسز لے رہے ہیں۔

عالم زیب کا کہنا تھا: 'یہ چھٹیاں میرے لیے تو بہت فائدہ مند ہیں، سب کو ان سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور اس اچھے اور سنہری موقع کو ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہیے۔'


کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی خاطر حکومتِ پاکستان نے ملک بھر کے تعلیمی ادارے بند کر دیے ہیں۔ یونیورسٹیوں اور کالجوں کے لاکھوں طلبہ گھروں میں بند ہو کر رہ گئے ہیں۔

غیر متوقع اور غیر معمولی چھٹیوں میں طلبہ اپنا وقت کس طرح گزار رہے ہیں؟

کرونا کے دور میں اپنے مسائل، خیالات، جذبات، منفرد مصروفیات اور آئیڈیاز شیئر کرنے کے لیے انڈپینڈنٹ اردو نے’کیمپس گھر میں‘ کے نام سے پاکستانی طلبہ کے ذاتی بلاگز کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

اگر آپ بھی سٹوڈنٹ ہیں اور تحریر یا ویڈیو کے ذریعے بلاگنگ کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں [email protected]  پر بھیج دیں۔

زیادہ پڑھی جانے والی کیمپس