جلیلہ حیدر کا کہنا ہے کہ گھر ہونا ہر انسان کی بنیادی ضرورت اور حق ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے برطانیہ کی مثال دی جب پہلی جنگ عظیم کے بعد حکومت نے غریب اور مزدور عوام کے مخدوش حالات کو محسوس کرتے ہوئے ان کے لیے ناصرف ہاؤسنگ سکیمیں بنائیں بلکہ ان سکیموں میں بہترین سہولیات مہیا کیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
جلیلہ کہتی ہیں کہ پاکستان میں نجی ہاؤسنگ سکیمیں تو بہت ہیں لیکن سرکاری سطح پر ایسے منصوبے نہ ہونے کے برابر ہیں۔ وہ امید کرتی ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان اپنے 50 لاکھ گھروں کے وعدے پر عمل کرتے ہوئے غریبوں کو سائبان فراہم کریں گے۔