پاکستان: نجی دواساز کمپنیوں کو کرونا ویکسین خریدنے کی اجازت

اس فیصلے کے بعد یہ امکان پیدا ہو گیا ہے کہ  جو لوگ اخراجات برداشت کر سکتے ہیں وہ سرکاری سطح پر ویکسین متعارف کروائے جانے سے قبل ویکسین خرید سکیں گے۔

(اے ایف پی)

پاکستان کی وزارت صحت نے نجی شعبے  (پرائیویٹ کمپنیوں) کو کرونا وائرس کی ویکسین کی خریداری اور ملک میں درآمد کی اجازت دے دی ہے۔

اس فیصلے کے بعد یہ امکان پیدا ہو گیا ہے کہ  جو لوگ اخراجات برداشت کر سکتے ہیں وہ سرکاری سطح پر ویکسین متعارف کروائے جانے سے قبل ویکسین خرید سکیں گے۔

مقامی اخبار ایکسپریس ٹربیبیون نے وزارت صحت کے بیان کا حوالہ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے نجی شعبے کو اجازت دی ہے کہ وہ معاشرے کے قوت برداشت رکھنے والے حصے کا خیال رکھے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'ویکسین تیار کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ مذاکرات آخری مراحل میں ہیں۔ نیز ویکسین بنانے والی یہ تمام کمپنیاں آزمائشی استعمال کے تیسرے مرحلے میں ہیں۔ ویکیسن کی افادیت سے متعلق ڈیٹا مستقل شائع کیا جا رہا ہے اور متعلقہ اداروں سے ویکسین کے استعمال کی ہنگامی اجازت لیے جانے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔'

پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسوں میں اضافے کے پیش نظر حکومت نے کووڈ 19 کی ویکسین کی خریداری کے مختص فنڈ میں اضافہ کر دیا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق نیشنل ہیلتھ سروسز کی پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر نوشین حامد کا کہنا ہے کہ ویکسین کی خریداری کا بجٹ بڑھا کر 25 کروڑ ڈالر کر دیا گیا ہے۔

پیر کو پاکستان میں کرونا وائرس کے 2362 نئے کیس سامنے آئے ہیں جب کہ مزید 36 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

متاثرین میں اضافے کے پیش نظر حکام کی جانب سے مسلسل وارننگ کے باوجود بڑے پیمانے پر لوگ حفاظتی اقدامات کو نظر کر رہے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی صحت