جنوبی افریقہ بمقابلہ پاکستان خواتین ٹیم: آخری میچ میں فتح ممکن؟

عالیہ ریاض جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا جیت سے اختتام  کرنے کے لیے پرامید

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین سیریز کا آخری ایک روزہ انٹرنیشنل میچ منگل کو کنگز میڈ کرکٹ سٹیڈیم ڈربن میں کھیلا جائے گا۔

میزبان ٹیم کو سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

ہفتے کو کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 13 رنز سے شکست دے دی تھی۔ 253 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز ہی بناسکی تھی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

آل راؤنڈر عالیہ ریاض نے 81 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ٹیم کو میچ میں واپس لانے کی کوشش کی تاہم وہ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کوفتح دلانے میں ناکام رہیں۔انہوں نے ندا ڈار کے ہمراہ چھٹی وکٹ کے لیے 111 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔ یہ پاکستان کرکٹ کی اس وکٹ کے  لیے سب سے بہترین پارٹنر شپ ہے۔

قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر عالیہ ریاض کا کہنا ہے کہ انہیں اندازہ تھا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف یہ سیریز بہت چیلنجنگ ہوگی کیونکہ ان کی ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور وہ ان کنڈیشنز پر کھیلنے کی ماہربھی ہیں ، برصغیر سے آنے والی کسی بھی ٹیم کے لیے یہ کنڈیشنز ٹف ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا گو کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے ابتدائی دونوں میچز میزبان ٹیم نے جیتے تاہم ہم تیسرے ایک روزہ میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے سیریز کا اچھا اختتام کرنا چاہتے ہیں۔    

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ