ہاتھ دھوئے بغیر باہر نکلنا
ٹوائلٹ گھر کی وہ جگہ ہے جہاں سب سے زیادہ جراثیم پائے جاتے ہیں، اس لیے یہ بہت ضروری ہے ٹوائلٹ استعمال کرنے کے بعد صابن سے ہاتھ ضرور دھویں، چاہے کرونا کی وبا ختم بھی ہو جائے۔
ٹوائلٹ میں فون استعمال کرنا
کچھ لوگوں کی عادت ہے کہ وہ ٹوائلٹ میں بھی فون استعمال کرتے ہیں۔ یہ عادت فوری طور پر ترک کر دیں۔ اس کا ایک نقصان تو یہ ہے کہ آپ کا قیمتی فون ٹوائلٹ کے اندر گر سکتا ہے۔ دوسری اور زیادہ اہم وجہ یہ ہے کہ ٹوائلٹ میں پائے جانے والے جراثیم فون پر لگ جاتے ہیں۔ ظاہر ہے کہ آپ ہاتھ دھو کر باہر نکلتے ہیں مگر فون کو کبھی نہیں دھوتے۔
دوسری ضروری بات یہ ہے کہ فون سیدھا کہاں جاتا ہے؟ آپ کے چہرے کے ساتھ۔ اس لیے ٹوائلٹ کے جراثیم بڑی آسانی سے آپ کے فون کی وساطت سے منہ اور ناک کے ذریعے جسم میں داخل ہو سکتے ہیں۔
ٹوائلٹ کو کچرا گھر سمجھنا
ہم میں سے بہت سے لوگوں کی عادت ہے کہ وہ ٹوائلٹ کو بھی کچرا گھر سمجھتے ہیں اور جو چیز نظر آئے اسے اٹھا کر ٹوائلٹ کے اندر پھینک دیتے ہیں۔ ایسی عام اشیا میں بال، کنڈوم، فلاس، دوائیاں، کاغذ کے ٹکڑے وغیرہ شامل ہیں۔
اس کا نقصان یہ ہوتا ہے کہ یہ اشیا سیوریج کے پائپوں میں جا کر پھنس جاتی ہیں، اور پورے نظام پر اضافی بوجھ ڈال دیتی ہیں۔ اس کے علاوہ دوائیاں ماحول کو سخت نقصان پہنچاتی ہیں۔
ایسی تمام اشیا کو عام کچرا دان میں ڈالیں کیوں کہ وہاں سے یہ چیزیں شہر کے بڑے کچرا گھر میں جاتی ہیں جہاں ان میں گتہ، پلاسٹک، شیشہ، دھاتی اشیا وغیرہ الگ الگ کر کے انہیں ری سائیکل کیا جاتا ہے، یا تلف کر دیا جاتا ہے۔
اس لیے ٹوائلٹ میں صرف ٹوائلٹ پیپر پھینکیں۔
ٹوائلٹ کا ڈھکن کھلا رکھ کر فلش کرنا
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
جب آپ فلش چلاتے ہیں تو اس سے جراثیم اور آلودگی کے نظر نہ آنے والے ذرے اڑ کر چاروں طرف پھیلتے ہیں اور تمام ماحول کو آلودہ کر دیتے ہیں۔
انگلش ٹوائلٹ کے اوپر ایک ڈھکن ہوتا ہے، فلش کرتے وقت اس ڈھکن کو بند کر دیا کریں تاکہ ٹوائلٹ کے اندر سے سپرے کی شکل میں مواد نکل کر باہر نہ پھیلے اور آپ کو متاثر نہ کر سکے۔
ٹوتھ برش کھلا چھوڑ دینا
چاہے آپ انڈین ٹوائلٹ استعمال کر رہے ہوں یا انگلش، ٹوتھ برش کو ڈھک کر رکھیں، یا بہتر یہی ہے کہ ٹوائلٹ میں ٹوتھ برش نہ کیا کریں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ٹوائلٹ کا باریک مواد اڑ کر ٹوتھ برش پر آ کر جم جاتا ہے۔
ٹوائلٹ کو گندا رہنے دینا
آپ کا گھر جتنا بھی صاف ہو، ٹوائلٹ گندا ہو تو ایسی صفائی کا کوئی فائدہ نہیں۔ اس لیے بہت ضروری ہے کہ ٹوائلٹ کی باقاعدگی سے صفائی کرتے رہیں۔ اس کی وجہ وہی جراثیم والی ہے، کہ ٹوائلٹ کی سیٹ، فرش اور دیواریں جتنی گندی ہوں گی، وہاں جراثیم اتنا زیادہ پھلتے پھولتے رہیں گے، اور آپ ٹوائلٹ استعمال کر کے دوسرے کمروں میں جائیں گے تو ساتھ جراثیم لے جائیں گے۔
ٹوائلٹ کا دروازہ کھلا چھوڑ دینا
جراثیم کا ذکر پہلے ہو چکا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ٹوائلٹ کا دروازہ ہمیشہ سختی سے بند ہونا چاہیے تاکہ بقیہ گھر آلودہ ہونے سے بچا رہے۔